• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
اتوار ، 23 نومبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



لیہ میں جدید کرکٹ ارینا کا افتتاح — کھیلوں کے فروغ کی جانب اہم قدم

Arena cricket in Layyah

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
اکتوبر 9, 2025
in کھیل
A A
0
لیہ میں جدید کرکٹ ارینا کا افتتاح — کھیلوں کے فروغ کی جانب اہم قدم

لیہ :ضلع لیہ میں کھیلوں کی ایک اور جدید سہولت کا اضافہ کر دیا گیا۔ حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر ضلع کونسل لیہ نے فیملی پارک میں جدید طرز اور سہولیات سے آراستہ کرکٹ ارینا قائم کر دیا۔

افتتاحی تقریب کا انعقاد فیملی پارک لیہ میں کیا گیا، جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شاہد ملک، شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان، ایس ڈی ای او فہد نور، سی او ضلع کونسل محمد فیصل، سی او میونسپل کمیٹی راشد عزیز غزنوی، مختلف محکموں کے افسران، میڈیا نمائندگان، سول سوسائٹی کے نمائندے اور بچے بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ارینا ضلع میں کھیلوں کی ترویج کے لیے ایک منفرد اور جدید سہولت ہے۔ فیملیز اور بالخصوص بچے جدید طرز کے اس کرکٹ ارینا سے بھرپور لطف اندوز ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے اور نوجوان نسل اس کھیل سے خاص لگاؤ رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں قائم یہ کرکٹ ارینا ٹیلنٹ ہنٹ اور نوجوانوں کی تربیت کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوگا۔ یہاں سے ابھرنے والے نوجوان اور نوجوان بچیاں مستقبل میں قومی ٹیموں کا حصہ بن کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گی۔

ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں، اور اسی سلسلے کی ایک کڑی جدید کرکٹ ارینا کا قیام ہے، جس پر ایک کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں خواتین کے لیے جم اور آرچری (تیر اندازی) کی سہولت بھی فراہم کی جا چکی ہے۔ جدید فلڈ لائٹس، آسٹرو ٹرف، اور نیٹ سے مزین کرکٹ ارینا اہالیانِ لیہ کے لیے حکومت پنجاب کا ایک بہترین تحفہ ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اسی طرز کے کرکٹ ارینا ضلع کے دیگر شہروں میں بھی قائم کیے جائیں گے۔
افتتاحی تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے خود شاٹ کھیل کر گراؤنڈ میں کرکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ بعدازاں انہوں نے گرین پاکستان مہم کے تحت پارک میں پودا لگا کر تقریب کا اختتام کیا۔


Source: news
ShareTweetSend
Next Post

پولیو کا خاتمہ مشترکہ ذمہ داری ہے، تمام محکمے مہم کو کامیاب بنائیں — ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار

Please login to join discussion

تازہ ترین

ادبی تقریبات

کونسل آف ریسرچ اینڈ لٹریچر لیہ کے زیرِ اہتمام "متاعِ فقیر” کی تقریبِ رونمائی

نومبر 17, 2025
کالم

یہ کام بھی محترمہ مریم نواز شریف ھی کریں گی ..تحریر: پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین

نومبر 17, 2025
علاقائی

پلس پروجیکٹ سے متعلق اہم اجلاس, ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اکتوبر 23, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھروں کا ہدف پورا ہونے پر اظہارِ تشکر کیا

اکتوبر 23, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025