لیہ: معاشرے کو پُرامن بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیوں کے سلسلے میں ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کی ہدایت پر لیہ پولیس کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔

تازہ کارروائی میں تھانہ کوٹ سلطان پولیس نے ایس ایچ او محمد ہشام کی سربراہی میں سب انسپکٹر عامر اسلم اور ان کی ٹیم نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم کامیابی حاصل کی۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم خورشید احمد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بلا لائسنس کلاشنکوف بمعہ میگزین برآمد کر لی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق لیہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا تاکہ ضلع کو پُرامن اور قانون پسند معاشرہ بنایا جا سکے۔

