کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ دورانِ ٹریڈنگ 100 انڈیکس میں 2972 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 126 کی سطح پر آگیا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس ایک موقع پر ایک لاکھ 60 ہزار 57 کی نچلی ترین سطح تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 98 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس طرح رواں ہفتے کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں نمایاں مندی نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔
Source:
Web Desk


