لیہ — سید رفاقت علی گیلانی نے جہانگیر خان ترین کی فلاحی تنظیم لودھراں پائلٹ پروجیکٹ (LPP) کے تعاون سے سیلاب متاثرہ مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں بیوہ خواتین، یتیم بچے اور معذور افراد (PWDs) بھی موجود تھے جنہیں روزمرہ ضرورت کی اشیاء پر مشتمل راشن فراہم کیا گیا۔

راشن تقسیم کی تقریب نہایت منظم انداز میں منعقد ہوئی، جہاں متاثرین نے امدادی سامان وصول کرتے ہوئے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔ سید رفاقت علی گیلانی نے موقع پر موجود متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر ممکن مدد و تعاون کے لیے کوشاں رہیں گے۔
انہوں نے جناب جہانگیر خان ترین اور ان کی تنظیم لودھراں پائلٹ پروجیکٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے کی جانے والی یہ فراخدلانہ امداد انسانیت سے بھرپور جذبے کی عکاس ہے، جو دکھی انسانیت کے لیے امید کی کرن ہے۔
سید رفاقت علی گیلانی نے مزید کہا کہ حکومت اور سماجی تنظیموں کے باہمی تعاون سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ کوئی خاندان بھی مدد سے محروم نہ رہے۔

