شہینہ والا :شہینہ والا میں ایک پروقار اور بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف عالمِ دین اور مصنف قاری محمد اشرف ساجد کی نئی تصنیف "شہدائے بدر و احد کے قدموں میں” کی رونمائی کی گئی۔
یہ قاری محمد اشرف ساجد کی تیسری تصنیف ہے۔ وہ ضلع لیہ کے واحد مصنف ہیں جنہوں نے سیرت النبی ﷺ پر اپنی دوسری کتاب تحریر کی، جو نہ صرف پاکستان بھر میں مقبول ہوئی بلکہ مدینہ منورہ کی لائبریری کی بھی زینت بنی۔
تقریب میں معزز مہمانانِ گرامی سردار بہادر احمد خان سیہڑ، ملک صادق جکھڑ، قاری رمضان رحیمی، قاری محمد عبداللہ، احسان اللہ لانگ، صدر پریس کلب کروڑ غلام دستگیر شاہ اور پریس کلب کروڑ کے سینئر صحافی فیض اللہ کھیڑا نے خصوصی شرکت کی۔
پروگرام کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔
Source:
news Desk

