لیہ (لیہ میڈیا ہاوس لیہ ) زہرہ میموریل ٹرسٹ کے زیراہتمام تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں الشفا ہسپتال ٹرسٹ راولپنڈی کے 35 سے زائد ماہر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی۔ کیمپ کے پہلے ہی روز مریضوں کی بڑی تعداد نے رجوع کیا اور دو ہزار پانچ سو سے زائد مریضوں نے اپنی رجسٹریشن کروائی۔ ماہر ڈاکٹرز نے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات فراہم کیں۔ اس موقع پر لیہ میڈیا ہاؤس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل عبدالعزیز طارق خان میرانی نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کا مقصد اپنے علاقوں کی عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الشفا ہسپتال ٹرسٹ راوالپنڈی کے ڈاکٹرز کی یہ خدمات لائقِ تحسین ہیں اور آئندہ بھی ایسے کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ زہرہ میموریل ٹرسٹ لیہ کے زیراہتمام جاری رکھا جائے گا۔
