مہر محمد اقبال سمرا ایک ایسی باوقار اور فعال شخصیت ہیں جو سماجی، اخلاقی اور دنیاوی زندگی کے ہر پہلو میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ چاہے بات ہو علاقائی خدمت کی یا وطنِ عزیز پاکستان کے قیام کے وقت ان کے خاندان کی لازوال قربانیوں کی، مہر اقبال سمرا ہمیشہ ہر موقع پر پیش پیش رہے ہیں۔ زہرہ میموریل سروسز کے زیرِ اہتمام منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر جب وہ جنرل عبدالعزیز طارق میرانی سے ملاقات کے لیے تشریف لائے تو ہمیں بھی ان سے گفتگو کا شرف حاصل ہوا۔ یہ لمحہ ہمارے لیے باعثِ افتخار تھا۔ زہرہ میموریل سروسز کے حوالے سے مہر محمد اقبال سمرا کی گفتگو آپ بھی سماعت فرمائیں۔
