لیہ: ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی زیر صدارت بیوٹی فیکیشن آف لیہ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد شاہد ملک، شبیر احمد ڈوگر، سی او ضلع کونسل محمد فیصل سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی خوبصورتی، صفائی ستھرائی اور شہری سہولیات کی بہتری کے منصوبے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی و بیوٹی فیکیشن منصوبوں کو معیاری اور دیرپا بنایا جائے تاکہ لیہ شہر کو ماڈل سٹی کے طور پر پیش کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور شہری سہولتوں میں بہتری حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے، لہٰذا تمام محکمے باہمی تعاون سے فیلڈ میں عملی اقدامات یقینی بنائیں۔
انہوں نے بیوٹی فیکیشن منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے روزانہ پیش رفت رپورٹ جمع کروانے کی بھی ہدایت کی۔

