لیہ: پیرا فورس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے سرکاری جگہوں پر قائم غیر قانونی تھڑے، چبوترے اور چھپڑ ہوٹلوں کے شیڈز کو مسمار کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران متعدد غیر قانونی تعمیرات ہٹا کر عوامی راستے بحال کر دیے گئے۔
ایس ڈی ای او فہد نور نے کہا کہ تجاوزات عوامی سہولت کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ ضلع لیہ کو صاف، خوبصورت اور تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی بلا امتیاز عمل میں لائی جائے گی۔ پیرا فورس کی یہ مہم شہر کو بہتر اور منظم بنانے کے لیے جاری رہے گی۔
Source:
news Desk


