
لیہ: مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور ایم پی اے سمیعہ عطا شہانی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کے تھیلیسیمیا وارڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی عیادت کی اور ان میں چاکلیٹس اور جوس تقسیم کیے۔
اس موقع پر سمعیہ عطا شہانی نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے وہ مسلسل کوشاں ہیں اور اس حوالے سے حکومتِ پنجاب اور مختلف این جی اوز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔
ایم پی اے سمیعہ عطا شہانی نے اس موقع پر سی ای او ہیلتھ لیہ ڈاکٹر شاہد خان سہرانی سے ملاقات بھی کی، جس میں صحت عامہ کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن "صحت مند پنجاب” کے تحت عوام کو معیاری اور بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


