لیہ: سید رفاقت علی گیلانی نے چک نمبر 146 ٹی ڈی اے لیہ میں چوہدری محمد عثمان جٹ کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ان کا ماسٹر حاجی محمد نواز جٹ، چوہدری عثمان جٹ اور نور خان جٹ نے پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر سید غلام حیدر شاہ رضوی، سید گل حسن رضوی، مہر ظفر اقبال گرواں، چوہدری محمد اکرم جٹ، چوہدری عباس جٹ، ابراہیم جگڑ اور رفیق جگڑ بھی موجود تھے۔
چوہدری محمد عثمان جٹ نے اپنے معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف اعشائیہ کا اہتمام کیا۔

اسی طرح چک نمبر 160 ٹی ڈی اے لیہ میں سید رفاقت علی گیلانی نے ڈیرہ ممبر حاجی محمد رمضان ڈھڈی (چاہ بلھا) کا دورہ کیا۔
انہوں نے ممبر حاجی محمد رمضان ڈھڈی، ان کے بیٹوں محمد ذاہد ڈھڈی اور محمد جاوید ڈھڈی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر مہر نوید ظفر سمرا اور ڈاکٹر محمد ہاشم بھٹہ بھی ہمراہ تھے۔
ممبر حاجی محمد رمضان ڈھڈی نے بھی سید رفاقت علی گیلانی کے اعزاز میں پرتکلف اعشائیہ دیا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


