لیہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن، وزیر تعلیم اور سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نزیر وٹو کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری لیہ ملک بلال حسین نے تحصیل لیہ میں مختلف اسکولوں کا دورہ اور مانیٹرنگ کی۔
انہوں نے گورنمنٹ پرائمری اسکول وارڈ نمبر 1 چوک اعظم میں ای سی سی ای اور دیگر کلاس رومز میں سرگرمیوں پر مبنی تدریسی عمل (Activity Based Learning) کا جائزہ لیا اور اساتذہ کی جانب سے جدید تدریسی طریقوں کے استعمال کو سراہا۔
ملک بلال حسین نے اس موقع پر کہا کہ معیاری تعلیم اور اچھی تربیت ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ تعلیمی معیار کے ساتھ ساتھ بچوں کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیں تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعلیمی وژن کے مطابق ہر بچہ تعلیم و تربیت میں نمایاں مقام حاصل کر سکے۔


