لیہ :منشی منظور ادبی فورم لیہ کے زیرِ اہتمام پانچواں سالانہ مشاعرہ 11 اکتوبر 2025ء بروز ہفتہ، دیارِ مہر مارکی، لیہ میں شاندار تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا۔
یہ تقریب لیہ کی ادبی و ثقافتی تاریخ میں ایک منفرد اور یادگار اضافہ ثابت ہوئی، جس میں نہ صرف مقامی بلکہ قومی و بین الاقوامی سطح کے معروف شعراء، ادباء، اساتذہ، سرکاری افسران، صحافی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت سید عمران علی شاہ نے حاصل کی،
جبکہ ذکرِ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کا شرف بھی انہیں حاصل ہوا۔محفل کے آغاز پر حاضرین نے محبتِ رسول ﷺ کے نغمات پر والہانہ انداز میں آمین اور سبحان اللہ کی صدائیں بلند کیں۔

اس عظیم الشان مشاعرہ کی صدارت پاکستان کے معروف اور سینئر شاعر جناب اکرام عارفی نے فرمائی۔
جبکہ نظامت کے فرائض پُراثر انداز میں ملک قمرالزمان کھوکھر اور ذیشان منظور نے انجام دیے،
جنہوں نے اپنی برجستہ گفتگو، ادبی مزاح اور شائستہ طرزِ میزبانی سے محفل کو جِلا بخشی۔

مشاعرہ کے مہمانِ اعزاز بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر تہذیب حافی تھے،
جنہوں نے اپنے مخصوص انداز میں کلام پیش کر کے شرکاء کے دل موہ لیے۔
جبکہ مہمانانِ خصوصی میں ممتاز ادیب و شاعر اظہر فراغ، شیراز غفور، راکب مختار، میجر (ر) عارف سعید اور سہیل ثانی شامل تھے۔
تمام مہمانانِ خصوصی کو منشی منظور ادبی فورم کی جانب سے شیلڈز اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔

میزبان شعراء کرام میں پروفیسر شفقت بزدار، ڈاکٹر طاہر مسعود مہار، ناصر ملک، جمعہ خان، رضا کاظمی، عارش گیلانی، مجو شاہ، یونس بزدار، عابد کھوکھر، ایم بی راشد، فرخ عدیل، مصطفیٰ کمال، ظفر اقبال عدم، پرویز منیر، توصیف میرانی، واجد علی واجد شامل تھے۔
ہر شاعر نے اپنی تازہ ترین غزلوں، نظموں اور نعتیہ کلام سے سامعین کو مسحور کر دیا۔
تقریب کا روح پرور لمحہ اس وقت آیا جب معروف نعت خواں سلطان منظور نے منشی منظور صاحب اور تہذیب حافی کا کلام ترنم کے ساتھ پیش کیا۔
محفل وجد انگیز کیفیت میں ڈوب گئی، اور سامعین نے خوب داد و تحسین سے نوازا۔



منشی منظور ادبی فورم لیہ کی جانب سے اس موقع پر ادبی خدمات کے اعتراف میں
پروفیسر شفقت بزدار، جمعہ خان، انجم صحرائی، سید فیاض بخاری اور عارف سمی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے نوازا گیا۔
ان کے ساتھ ساتھ نوجوان شعراء کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی خصوصی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

تقریب میں ADCG لیہ شبیر احمد ڈوگر سمیت شہر کی ممتاز سماجی، ادبی اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
شرکاء میں چوہدری یاسر عرفات، سید صفدر شاہ، شیخ مطیع الرحمن، حاجی اظہر ہانس، چوہدری قیصر رضا وڑائچ، محسن عدیل چوہدری، ملک عدنان نہرہ، بابر خان مگسی، احسن خان لعلوانی، ملک جاوید اقبال بھمب، شیخ احد مقبول، سید عرفان عباس شاہ، ذیشان جاوید اعوان، انجینئر اعجاز چھجڑا، ملک راشد بھٹہ، ملک آصف دھت، ملک سیف اللہ شاہین، حسنین شیخ، پرنس عبداللہ، صنوبر گل ایڈووکیٹ، ملک فیض بھلر، ملک ربنواز ملیحہ، ملک محمد عمران مانی، محمد کامران تھند، شیخ حسین احمد و دیگر شخصیات شامل تھیں۔
تقریب کے اختتام پر ذیشان منظور (چیئرمین منشی منظور ادبی فورم لیہ) نے تمام معزز مہمانان، شعراء، سامعین اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اپنی ٹیم کو پروگرام کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور اعلان کیا کہ
"منشی منظور ادبی فورم لیہ ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اگلے برس ملک گیر ادبی کانفرنس کا انعقاد کرے گا”
ملک قمرالزمان کھوکھر، طاہر خان خٹک، ملک مقسوم تھہیم، ملک عمر سعید تھہیم، باسط گرمانی، شاہد جام، شعیب حیدر، سہیل احمد کھوکھر، فہد نواز۔
Report : Shahid Jamm & Photoes thanks by Aljaved Studios Layyah


