• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
جمعرات ، 13 نومبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کے شاندار انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس,تمام محکمے ایونٹ کو یادگار بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں، اے ڈی سی آر شاہد ملک

Thal Jeep Relly 2025

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
اکتوبر 21, 2025
in علاقائی, کھیل
A A
0
تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کے شاندار انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس,تمام محکمے ایونٹ کو یادگار بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں، اے ڈی سی آر شاہد ملک

thal jeep relly file photo from Facebook


لیہ — ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک نے کہا ہے کہ 10 ویں تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کو یادگار اور مثالی ایونٹ بنانے کے لیے تمام محکمے بھرپور کردار ادا کریں۔ وہ منگل کے روز منعقدہ تھل جیپ ریلی کے دوسرے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز محبوب اقبال ہنجرا، ارشد ندیم، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اسحاق کھیرانی، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ وقار بودلہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر صائمہ سیماب، ایکسیئن بلڈنگ سجاد حسین، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض، ڈی ای اوز تعلیم گل شیر اور محمد رضوان، ڈی ایف او فضل الرحمان، انچارج سیکیورٹی برانچ یاسر گرمانی، ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ احسان احمد، سی او ایم سیز عمار گرمانی اور ارسلان احمد، ڈی او انڈسٹری عاشق حسین، ڈی او وائلڈ لائف کاشف حمید، ڈی او سپورٹس امتیاز بھٹی، سی ڈی او توقیر عباس، سپورٹس کوچ عارف چھینہ، متعلقہ محکموں کے افسران، ڈائریکٹر جی سی یونیورسٹی رائے عباس بھٹی اور تھل انڈسٹریز کے نمائندے شریک تھے۔

اے ڈی سی آر شاہد ملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ ضلع لیہ کی پہچان بن چکے ہیں۔ یہ ایونٹس نہ صرف لیہ کی ثقافت، روایت اور تاریخی ورثے کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ سیاحت، کھیل اور عوامی تفریح کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر صوبے بھر میں سپورٹس اور سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ لیہ کے عوام کو اس مرتبہ ایک یادگار اور رنگا رنگ سپورٹس ایونٹ دیکھنے کو ملے گا۔

شاہد ملک نے ہدایت کی کہ فوڈ اسٹریٹ، پانی کے مناسب انتظامات، کھیلوں کے مقابلے، آتش بازی، اور میوزیکل نائٹ کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ شہریوں کو خوشگوار تفریح فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے تمام اداروں کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنے اور ضلع لیہ کے اس نمایاں ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

Source: News Desk
ShareTweetSend
Next Post

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت انڈسٹریل اسٹیٹس پر اہم اجلاس ,سیالکوٹ میں 400 ایکڑ پر نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری، بے ضابطگیوں پر سخت کارروائی کا حکم

Please login to join discussion

تازہ ترین

علاقائی

پلس پروجیکٹ سے متعلق اہم اجلاس, ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اکتوبر 23, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھروں کا ہدف پورا ہونے پر اظہارِ تشکر کیا

اکتوبر 23, 2025
علاقائی

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار کی زیر صدارت رات گئے پرائس کنٹرول سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

اکتوبر 23, 2025
علاقائی

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے لدھانہ کا دورہ کیا,سیوریج، صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا

اکتوبر 23, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025