لیہ :اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کے فوری ازالے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے موقع پر ہی متعدد شکایات کے حل کے احکامات جاری کیے اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
شبیر احمد ڈوگر نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا بنیادی مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف اور سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ سرکاری دفاتر میں آنے والا ہر شہری باعزت اور مطمئن ہو کر واپس جائے۔
Source:
News desk


