لیہ علم و ادب کا گہوارا رہا ہے اور شہرِ دانش گردانا جاتا ہے۔جہاں ادبی حوالے سے ملک بھر میں معروف ہے وہاں تعلیمی حوالے سے بھی پنجاب بھر میں نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے ہر سال بورڈ میں لیہ کی پوزیشنز آتی ہیں۔اسکے ساتھ ساتھ لیہ کی سر زمین پر گزشتہ دھائی سے اکیڈمیز ،کالجز اور یونیورسٹیوں کا قیام سے تعلیمی رجحان میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔بے شمار اکیڈیمیز اور پرائیوٹ کالجز جہاں دن رات طلباء و طالبات کی تعلیم کے حوالے سے راہنمائی کر رہے ہیں وہاں ہائیر ایجوکیشن کے لیے یونیورسٹی آف لیہ کا قیام عمل میں آیا۔جی۔سی۔یونیورسٹی نے کردار ادا کیا اور اب سپییرئیر یونیورسٹی آف لیہ کا قیام بہت خوش آئیند ہے۔محترم غلام عباس بھٹی اور انکے فرزند محترم قیصر عباس بھٹی نے یہ انقلابی اقدام کیا۔دل بہت خوش ہوا بی۔ایس لیول سے ایم۔فل کی کلاسز کا اجراء نہایت ہی احسن اقدام ہے۔ادارے کا وزٹ اور ادارے کے سربراہ محترم قیصر عباس بھٹی صاحب کو مبارکباد دینے علمی، ادبی، سماجی اور سیاسی شخصیات میاں شمشاد حسین سرائی اور مہر محمد اسحاق لوہانچ نے سربراہِ ادارہ کو مبارکباد دی اور اور پھولوں کا تحفہ پیش کیا

