• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
ہفتہ ، 22 نومبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



ضلع کے مثالی امن کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا اور آذان و خطبہ کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال پر مقدمات درج کیے جائیں گے:ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار

DC Layyah meeting with aman Comity

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
اکتوبر 23, 2025
in علاقائی
A A
0

لیہ: ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کہا ہے کہ ضلع کے مثالی امن کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا اور آذان و خطبہ کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال پر مقدمات درج کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شرپسندی اور شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

DC Layyah meeting with aman Comity

یہ بات انہوں نے کمیٹی روم میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شاہد ملک، شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان، انچارج سیکیورٹی برانچ یاسر گرمانی اور امن کمیٹی کے ممبران طلحہ زبیر، سید ثقلین زیدی، عبدالرؤف، محمود احمد عثمانی، مخدوم مدثر حسین شریک تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے حکومتِ پنجاب کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ شر انگیزی پر مبنی سوشل میڈیا پوسٹ کرنے، لائک یا شیئر کرنے والے افراد کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کی جائے۔

مزید کہا گیا کہ مدارس کی رجسٹریشن یقینی بنائی جائے اور ضلع میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ کے نامکمل کوائف یا کاغذات کی صورت میں انہیں فوری طور پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کہا کہ اسلام امن، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، کسی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے یا جتھہ کلچر اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام مکاتب فکر کے لوگ امن کے لیے متحد ہیں، اور ممبران امن کمیٹی نے ہمیشہ ضلعی امن کے قیام میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔
اختتام پر ملکی سلامتی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Source: news desk
ShareTweetSend
Next Post
ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے لدھانہ کا دورہ کیا,سیوریج، صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے لدھانہ کا دورہ کیا,سیوریج، صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا

Please login to join discussion

تازہ ترین

ادبی تقریبات

کونسل آف ریسرچ اینڈ لٹریچر لیہ کے زیرِ اہتمام "متاعِ فقیر” کی تقریبِ رونمائی

نومبر 17, 2025
کالم

یہ کام بھی محترمہ مریم نواز شریف ھی کریں گی ..تحریر: پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین

نومبر 17, 2025
علاقائی

پلس پروجیکٹ سے متعلق اہم اجلاس, ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اکتوبر 23, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھروں کا ہدف پورا ہونے پر اظہارِ تشکر کیا

اکتوبر 23, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025