لیہ:ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے لدھانہ کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک اور اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران سیوریج، صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا بروقت اور مؤثر حل یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
Source:
News Desk


