لیہ:ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار کی زیر صدارت رات گئے پرائس کنٹرول سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک، اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح ہدایت دی کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مؤثر مانیٹرنگ کی جائے اور گرانفروشوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام حکومتِ پنجاب کی ترجیح ہے، اس لیے مارکیٹوں میں باقاعدہ چیکنگ اور قیمتوں کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم ہو۔
Source:
News Desk


