• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
ہفتہ ، 22 نومبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھروں کا ہدف پورا ہونے پر اظہارِ تشکر کیا

apni chahat, Apna Ghar scheme

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
اکتوبر 23, 2025
in قومی
A A
0
پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں اجلاس، متاثرہ اضلاع کی صورتحال کا جائزہ، لاکھوں افراد کا بروقت انخلا اور ریلیف کیمپوں میں سہولیات کی فراہمی۔

CM Punjab File Photo

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھروں کا ہدف پورا ہونے پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کم آمدن والے ایک لاکھ خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرضے فراہم کرنے کا ٹارگٹ مکمل کر لیا گیا ہے، جو کہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔

مریم نواز شریف نے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ کے تحت گھر تعمیر کرنے والے تمام افراد کو مبارکباد دی اور پراجیکٹ ٹیم کو 10 ماہ میں ایک سال کا ہدف حاصل کرنے پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی محنت، شفافیت اور خدمت کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پراجیکٹ کے تحت اب تک 100,835 خاندانوں کو 120 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، 22,305 گھر آباد ہو چکے ہیں جبکہ 64,190 گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ نے ہاؤسنگ کے شعبے میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کو چھت ملنے کا خواب قائد محمد نواز شریف نے دیکھا تھا، اور اللہ تعالیٰ نے اس خواب کو عملی جامہ پہنانے کی توفیق ہمیں دی۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ 10 ماہ میں ایک لاکھ قرضوں کا شفاف اجراء ایک قابلِ تقلید مثال ہے، اور پانچ سال میں پانچ لاکھ گھروں کا ہدف حاصل کرنے کا عزم غیر متزلزل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ سے پہلی مرتبہ عام آدمی کو یہ احساس ہوا ہے کہ ریاست ماں کے جیسی ہوتی ہے، جو اپنے شہریوں کے سر پر سایہ بن کر کھڑی ہے۔

Source: Webdesk
ShareTweetSend
Next Post
پلس پروجیکٹ سے متعلق اہم اجلاس, ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

پلس پروجیکٹ سے متعلق اہم اجلاس, ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

Please login to join discussion

تازہ ترین

ادبی تقریبات

کونسل آف ریسرچ اینڈ لٹریچر لیہ کے زیرِ اہتمام "متاعِ فقیر” کی تقریبِ رونمائی

نومبر 17, 2025
کالم

یہ کام بھی محترمہ مریم نواز شریف ھی کریں گی ..تحریر: پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین

نومبر 17, 2025
علاقائی

پلس پروجیکٹ سے متعلق اہم اجلاس, ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اکتوبر 23, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھروں کا ہدف پورا ہونے پر اظہارِ تشکر کیا

اکتوبر 23, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025