لیہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر سے صدر انجمنِ تاجران اظہر ہانس نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وفد میں چیئرمین انجمن تاجران تنویر احمد خان، سینئر نائب صدر ملک مقسوم تھہیم اور مہر مجاہد کلاسرہ شامل تھے، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ انتظامیہ اور تاجر برادری کے باہمی تعاون سے عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تاجر برادری کے جائز مفادات کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور بیوٹیفکیشن پلان پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا، جس کے لیے تاجروں کا تعاون انتہائی اہم ہے۔
تاجر وفد نے لبِ نیلم روڈ پر کچہ کھالہ کی تعمیر سے متعلق گذارشات پیش کیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔


