لیہ:
بزمِ فروغِ ادب و ثقافت لیہ کے زیرِ اہتمام سُپیریئر یونیورسٹی لیہ کے کانفرنس ہال میں جمن شاہ کے معروف سرائیکی شاعر سید عارش گیلانی کے چھٹے مجموعۂ کلام "سِک” کی شاندار تقریبِ پذیرائی منعقد ہوئی۔ تقریب میں ضلع بھر کے ادیبوں، شاعروں، اساتذہ اور اہلِ ذوق نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام دو باقاعدہ نشستوں پر مشتمل تھا۔
پہلی نشست: کتاب پر اظہارِ خیال اور ایوارڈز کی تقسیم
تقریب کی پہلی نشست کتاب "سِک” اور شاعر کے فن و فکر پر مبنی تاثرات اور مقالات پر مشتمل تھی۔
اس نشست میں اظہارِ خیال کرنے والوں میں شامل تھے:
- میاں شمشاد حسین سرائی
- پروفیسر ریاض حسین راہی
- سید افتخار حسین گیلانی
- پروفیسر مہر اختر وہاب
مقررین نے سید عارش گیلانی کی علمی و ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے چھٹے مجموعۂ کلام “سِک” کو سرائیکی ادب میں ایک خوبصورت اضافہ قرار دیا۔
نشست کے اختتام پر مختلف ادبی تنظیموں کی جانب سے ایوارڈز پیش کیے گئے، جب کہ شاعر کی دستار بندی بھی کی گئی۔ دستار بندی سید افتخار حسین گیلانی، میاں شمشاد حسین سرائی، رفیق خان منظر اور سید قمبر نقوی نے کی۔
اس نشست کی صدارت معروف دانشور پروفیسر مہر اختر وہاب نے فرمائی، جبکہ رائے قیصر عباس بھٹی مہمانِ خصوصی تھے۔
مہمانِ اعزاز میں سید عارش گیلانی، پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین راہی اور سردار شیر زمان شامل تھے۔

دوسری نشست: محفلِ مشاعرہ
تقریب کی دوسری نشست ایک خوبصورت محفلِ مشاعرہ پر مشتمل تھی جس کی صدارت میاں شمشاد حسین سرائی نے کی۔
مہمان خصوصی سید افتخار حسین گیلانی تھے جبکہ مہمانانِ اعزاز میں سید قنبر نقوی، استاد رفیق خان منظر اور جمعہ خان عاصی شامل تھے۔
جن شعرا نے اپنا کلام پیش کیا ان میں شامل تھے:
شہباز بھٹی، جنید بھٹی، کامران شفیع، ایم بی راشد، سید مجاہد حسین مجو، شیخ اقبال حسین دانش، حسرت خان، تنویر حسین نجف، جمعہ خان عاصی، پروفیسر ریاض حسین راہی، جاوید قاصر بھٹہ، سید قمبر نقوی، سلیم اختر ندیم اور میاں شمشاد حسین سرائی۔
دونوں نشستوں کی نظامت معروف شاعر نعمان اشتیاق نے کی جبکہ معاونت کامران شفیع نے کی۔
انتظامات، میڈیا کوریج اور اختتامی لمحات
تقریب کے اختتام پر بزمِ فروغِ ادب و ثقافت لیہ کے چیئرمین حاجی محمد سلیم اختر جونی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب کی انتظامی کمیٹی میں حاجی یٰسین بھٹی، ملک یونس بریال اور اشرف قیصر شامل تھے جبکہ مختیار احمد چھینہ نے خصوصی شرکت کی۔
میڈیا کوریج انفارمیشن افسر ذہین ملغانی اور الیکٹرانک اوپن نیوز کے معظم شریف و حسیب کھوکھر نے کی۔
آخر میں یادگاری گروپ فوٹو بنائے گئے اور تمام مہمانوں کی چائے بسکٹ سے تواضع کی گئی۔ اس طرح یہ خوبصورت ادبی نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔


