• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
جمعہ ، 9 جنوری ، 2026
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



ریسکیو 1122 لیہ نے مثالی کارکردگی,41,894 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس فراہم کرتے ہوئے 44,881 افراد کو سروسز فراہم کیں۔

Rescue 1122 Layyah

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
جنوری 4, 2026
in خبریں, علاقائی
A A
0
سویٹس اینڈ بیکرز کی عمارت میں آگ، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے بڑی تباہی ٹل گئی

rescue1122

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کی زیرِ قیادت ریسکیو 1122 لیہ نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سال 2025 میں 41,894 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس فراہم کرتے ہوئے 44,881 افراد کو سروسز فراہم کیں۔

تحصیل وار تفصیلات کے مطابق:
تحصیل لیہ میں ایمرجنسیز پر 35,614 افراد کو ریسکیو کیا گیا، تحصیل کروڑ میں 6,667 ایمرجنسیز پر 7,566 افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ تحصیل چوبارہ میں 1,494 ایمرجنسیز پر 1,701 افراد کو ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔

A file photo of Rescuer

لیہ:
دن ہو یا رات، آندھی ہو یا طوفان، حادثہ ہو یا سانحہ، زلزلہ ہو یا آگ—“ریسکیو 1122 ہر دم تیار” کے ماٹو کے تحت کام کرنے والے ادارے نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد نے بتایا کہ ریسکیو 1122 لیہ کو سال 2025 کے دوران 190,806 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 41,894 ایمرجنسی کالز تھیں۔ ان ایمرجنسی کالز میں 6,568 روڈ ٹریفک حادثات، 29,939 میڈیکل ایمرجنسیز، 270 فائر ایمرجنسیز، 752 کرائم ایمرجنسیز، 12 ڈوبنے کے واقعات اور 3,523 دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 لیہ نے ان ایمرجنسیز پر رسپانس دیتے ہوئے 44,881 افراد کو ریسکیو کیا۔ ایمرجنسی کالز کا اوسط تناسب تقریباً 115 کالز یومیہ رہا، جن پر ریسکیو 1122 نے مؤثر ایوریج رسپانس ٹائم کو برقرار رکھا۔

تحصیل وار کارکردگی

تحصیل لیہ میں 35,614 افراد کو ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں جن میں 4,865 روڈ ٹریفک حادثات، 24,692 میڈیکل ایمرجنسیز، 181 فائر ایمرجنسیز، 560 کرائم ایمرجنسیز، 06 ڈوبنے کے واقعات اور 2,790 دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں۔

تحصیل کروڑ میں 6,667 ایمرجنسیز پر 7,566 افراد کو ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں جن میں 1,376 روڈ ٹریفک حادثات، 4,331 میڈیکل ایمرجنسیز، 82 فائر ایمرجنسیز، 152 کرائم ایمرجنسیز، 06 ڈوبنے کے واقعات اور 574 دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں۔

تحصیل چوبارہ میں 1,494 ایمرجنسیز پر 1,701 افراد کو ریسکیو کیا گیا جن میں 327 روڈ ٹریفک حادثات، 916 میڈیکل ایمرجنسیز، 07 فائر ایمرجنسیز، 40 کرائم ایمرجنسیز اور 159 دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں۔

file photo of rescue Mgarh

روڈ ٹریفک حادثات

ضلع بھر میں 6,568 روڈ ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں 7,615 افراد متاثر ہوئے جبکہ 77 افراد موقع پر جان بحق ہو گئے۔
1,274 شدید زخمی متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 6,264 متاثرین کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔

آگ لگنے کے واقعات

ضلع بھر میں 270 آگ لگنے کے واقعات پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے تقریباً 425.46 ملین روپے مالیت کی پراپرٹی کو محفوظ بنایا گیا۔
ان واقعات میں 56 کمرشل ایریاز، 66 رہائشی علاقے اور 148 دیگر مقامات شامل تھے۔

آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (76)، گیس لیکج (05)، کچن فائر (01)، جنگل کی آگ (01)، لاپرواہی (34) اور دیگر وجوہات (148) شامل ہیں۔
ان واقعات میں 02 متاثرین کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پیشنٹ ریفرل سسٹم

پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھر میں 6,506 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔
ان میں سے 4,352 مریضوں کو ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں جبکہ 2,154 مریضوں کو ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ عملہ کی نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

A File pic of rescue 1122 Layyah

فلڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کی قیادت میں سپر فلڈ 2025 کے دوران سیلاب کی وارننگ ملنے پر 1,093 افراد کو پیشگی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
ریسکیو آپریشن کے دوران 778 افراد کو 215 چھوٹے جانوروں کے ساتھ کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ 1,093 افراد کو ٹرانسپورٹیشن کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کا مزید کہنا تھا کہ سال نو میں زیادہ سے زیادہ افراد کو پاک لائف سیور پروگرام اور کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کا حصہ بناتے ہوئے انہیں اس قابل بنا ئیں گے کہ وہ نہ صرف ریسکیو1122 کے شانہ بشانہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کر سکیں بلکہ انکے توسط سے زیادہ سے زیادہ شہریوں میں صحت اور صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پیدا ہونیوالے امراض کو کم کیا جا سکے اور اس مقصد کے لئے گلی محلوں، سکولز و کالجز اور یونین کونسلز لیول پر تربیتی پروگرامز کا انعقاد کر کے ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز تشکیل دی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس کو یقینی بناتے ہوئے جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیگر لائن ڈیپارٹمنٹس اور سیٹک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بلڈنگ سیفٹی کے پیش نظر بلڈنگ کوڈز کو نافذالعمل کرتے ہوئے بلند عمارتوں کو محفوظ بنائیں گے اور اسکے ساتھ ساتھ عوام میں آگاہی مہم کے ذریعے دوران سفر روڈ سیفٹی کلچر کو اجاگر کیا جائیگا تاکہ ہونیوالے حادثات میں کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے میڈیا کے توسط سے شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 ہر وقت آپکی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہے لیکن 1122 ہیلپ لائن پر بلا وجہ اور غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں تاکہ آپکی بے وجہ کالز کسی بھی ایمرجنسی کے شکار شخص کو بھیجی جانیوالی مدد میں تاخیر کا سبب نہ بن سکیں۔ اجلاس کے اختتام پر پاکستان و ریسکیو فیملی کی ترقی و خوشحالی کےلیے خصوصی دُعا بھی کی گئی

Source: Information Department Layyah
Via: Wasim Hayyat PRO Rescue 1122 Layyah
ShareTweetSend
Next Post
خواجہ غلام فرید کانفرنس کے حوالے سے ایک کالم  ..  تحریر:پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین

خواجہ غلام فرید کانفرنس کے حوالے سے ایک کالم .. تحریر:پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین

Please login to join discussion

تازہ ترین

محمد کامران تھند

تحفظ ماحولیات کا پنجاب گرین سکول سرٹیفکیشن پروگرام .. تحریر: محمد کامران تھند

جنوری 4, 2026
کالم

تقدیر بے نظیر۔۔27 دسمبر .. تحریر ۔میاں شمشاد حسین سرائی

جنوری 4, 2026
ادبی تقریبات

خواجہ غلام فرید کانفرنس کے حوالے سے ایک کالم .. تحریر:پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین

جنوری 4, 2026
خبریں

ریسکیو 1122 لیہ نے مثالی کارکردگی,41,894 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس فراہم کرتے ہوئے 44,881 افراد کو سروسز فراہم کیں۔

جنوری 4, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025