• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
جمعہ ، 9 جنوری ، 2026
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



خواجہ غلام فرید کانفرنس کے حوالے سے ایک کالم .. تحریر:پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین

Khawja Ghulam Farid

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
جنوری 4, 2026
in ادبی تقریبات, کالم
A A
0
خواجہ غلام فرید کانفرنس کے حوالے سے ایک کالم  ..  تحریر:پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین

File photo Tomb of Ghulam Farid Khawja



تاریخ انسانی میں بعض ایسی شخصیات جنم لیتی ہیں جو کسی بھی علاقے،ریاست،قوم یا عہد کی پہچان بن جاتی ہیں۔انھی شخصیات کے وجود سے تاریخ اپنی تشکیل پاتی ھے یا اپنا نام زندہ رکھتی ھے۔انھی شخصیات میں ایک شخصیت خواجہ غلام فرید سائیں کی بھی ھے۔اپ کی خدمات کا حوالہ وادی سندھ کی تاریخ میں جلی حروف میں کندہ ھے

Prof Muzamil Hussain

۔خواجہ سائیں انیسویں صدی کے نصف اخر میں پیدا ھوئے اور بیسویں صدی کے سال اولین میں”پردہ وٹا”گئے۔اپ کا ظہور ہندوستان میں "کالونیل ازم”کے عروج کے دور میں ھوا۔اس وقت اہل ہندوستان گورے کی دھونس اور دہشت تلے بے بسی کی سانسیں لے رھے تھے۔خواجہ سائیں کے خاندان کا تعلق وادی سندھ کی روحانی اور دانشورانہ فیملی کے ساتھ تھا۔اپ کے بزرگ بادشاھوں کے پیرومرشد تھے۔یہ وہ پیر گھرانہ تھا جن کے اذن سے علاقے کی بادشاہتیں چلا کرتی تھیں۔خواجہ سائیں کے بزرگ یا پھر اپ بذات خود؛ان سے ملنے کے لیے انگریز سرکار ملاقات کرنے کے خواب دکھا کرتی تھی،سو طرح کی مراعات دینے کو بے تاب رہا کرتی تھی مگر ھمیشہ یہ سرکار ان غیور روحانی پیشواوں سے ملاقات کرنے سے محروم رھتی تھی۔دانش وبینش،پاکیزگی،وقار،کردار اور خودی؛ خواجگان کا امتیاز تھی۔مذہب،شعر وادب اور فکروخیال کی عظمت اپ لوگوں کے دم ھی سے تھی۔بطور خاص خواجہ غلام فرید کی زندگی کا بنیادی مقصد سرائیکی زبان سے محبت و عقیدت ،مقامیت اور دھرتی جایوں سے پیار کرنا تھا۔اپ نے اس وقت اپنے اظہار کے لیے سرائیکی کو وسیلہ بنایا جب لوگ مقامی یا ماں بولی میں اظہار کرنے سے گریزاں ھوا کرتے تھے۔اپ نے اپنے کلام میں اپنی مقامیت کو ایک وقار کے ساتھ پیش کیا،مقامی کرداروں،اپنے لوک ادب،اپنی متھ،اپنے لوگوں اور اپنی ریت روایت کو نئے پیرائوں میں اس طرح بیان کیا کہ یہ "اظہاریہ”ادب عالیہ کی شناخت ٹھہرا اور دنیا نے ایک صدی سے زائد عرصہ قبل ھی سرائیکی زبان اور سرائیکیت کی عظمت کو تسلیم کر لیا تھا۔اس عظمت کی متنوع جہتیں ھیں جن کو "ڈی کوڈ” ھونا ابھی باقی ھے۔دلشاد کلانچوی، علامہ طالوت،ڈاکٹر مہر عبدالحق،ڈاکٹر طاہر تونسوی،شوکت مغل،نصراللہ خان ناصر،مجاہد جتوئی ڈاکٹر جاوید چانڈیو، ڈاکٹر ممتاز خان، ضیااللہ سیال،ڈاکٹر عصمت اللہ شاہ اور ڈاکٹر حمید الفت ملغانی جیسے لوگوں نے فرید اور فریدیات پر بنیادی نوعیت کا کام کیا ھے مگر خواجہ سائیں کے کلام کی پرتیں کھلنے کو ابھی بڑا وقت درکار ھے۔اس نابغہءروزگار ہستی پر انفرادی اور اجتماعی حوالے سے کام کی ضرورت ھے۔خواجہ غلام فرید ایک فطرت پرست شاعر ھیں۔ان کی فکر یا اسلوبی حوالہ یک پہلو بالکل نہیں،انھیں فقط صوفی شاعر کہنے سے فریدیات کا موضوع ادھورا رھے گا۔اپ کے کلام کے متنوع تناظر ھیں،کہیں نوابادیاتی ھے،تو کہیں صوفیانہ طرز احساس کے حسن سے عبارت،کہیں کلام میں عشق مجازی ھے تو کہیں پاکیزگی سے مملو عشق حقیقی،کہیں سماجی شعور ھے تو کہیں سیاسی شعور،کہیں فن کی دلکشی ھے تو کہیں فکر کی گہرائی،کہیں زبان و بیان کی رنگینیاں ھیں تو کہیں صنائع بدائع کا کمال،کہیں مقامیت ھے تو کہیں عالمگیریت،کہیں موسیقی کے راگ ھیں تو کہیں لسانی تشکیلات؛غرض یہ کہ خواجہ سائیں کا کلام فکر و فن کی سو رنگی بہاروں کا مرقع ھے۔ان مرقعوں کو سمجھنے کے لیے حیات خواجہ ھی میں ان کے کلام کی تفہیم کا کام شروع ھو گیا تھا۔

سرائیکی وسیب کی جامعات میں فریدیات پر تواتر سے کاکام جاری ھے۔یہ کام انفرادی طور پر بھی ھو رہا ھے اور ادارہ جاتی سطع پر بھی جاری ھے۔اس کی ایک مثال شہر ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ خواجہ غلام فرید کانفرنس سے دی جا سکتی ھے۔پندرہ دسمبر تا سترہ دسمبر ۲۰۲۵(تین روزہ)تک پنجاب کونسل اف ارٹس اور غازی یونیورسٹی ڈی۔جی۔خان کے اشتراک سے رنگا رنگ اس کانفرنس میں خواجہ سائیں کے حیات اور پیغام پر زبردست انداز میں کئی پروگرام پیش کیے گئے۔کانفرنس کے مشمولات تمام کے تمام اچھوتے اور منفرد تھے۔منتظمین نے تقریبا دو ماہ کی محنت شاقہ سے کانفرنس کو چار چاند لگا دیئے۔غازی یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹر راشدہ قاضی،ڈاکٹر ایاز رند،ڈاکٹر ضیااللہ سیال اور پنجاب کونسل اف ارٹس کی طرف سے کونسل کے ناظم جناب رانا مقبول احمد،نائب ناظم جناب نعیم اور کانفرنس کے سب سے معتبر مشیر اور سرپرست جناب محبوب خان جھنگوی نے جس طرح کانفرنس کی کامیابی کے لیے شبانہ روز کام کیا اس کی نظیر نہیں ملتی۔ان۔تمام افراد بطور خاص رانا مقبول احمد ڈائریکٹر پنجاب کونسل اف ارٹس نے اپنی بھرپور صلاحتیوں کو بروکارلاکرفرید فہمی کو عام کرنے کی کوشش کی ھے وہ ہر اعتبار سے قابل تحسین ھے۔اس کانفرنس کا بنیادی پیغام یہ تھا کہ اج کے پراشوب ماحول میں فکر فرید کا پھیلاو ھی اساسی حوالہ ھے اس سے کام لے کر امن و محبت کو عام کیا جاسکتا ھے۔نیز یہ اس مقصد کی تکمیل بھی ھوتی دکھائی ھے کہ خواجہ سائیں جیسے عظیم شعرا کی فکر ھی میں معاصر مسائل کا حل موجود ھے۔کیونکہ شدت کا مقابلہ محبت کی لطافتوں سے ممکن ھے،غصے سے نہیں۔ خواجہ کا کلام اس کی بہترین مثال ھے۔ محبت کےاس وصف کے لیے محبوب خان جھنگوی،سر نعیم ،ایاز رند اور رانا مقبول احمد جیسے لوگوں کی موجودگی ضروری ھے۔

Source: Writer column by Prof dr Muzammil Hussain
ShareTweetSend
Next Post
تقدیر بے نظیر۔۔27 دسمبر ..  تحریر ۔میاں شمشاد حسین سرائی

تقدیر بے نظیر۔۔27 دسمبر .. تحریر ۔میاں شمشاد حسین سرائی

Please login to join discussion

تازہ ترین

محمد کامران تھند

تحفظ ماحولیات کا پنجاب گرین سکول سرٹیفکیشن پروگرام .. تحریر: محمد کامران تھند

جنوری 4, 2026
کالم

تقدیر بے نظیر۔۔27 دسمبر .. تحریر ۔میاں شمشاد حسین سرائی

جنوری 4, 2026
ادبی تقریبات

خواجہ غلام فرید کانفرنس کے حوالے سے ایک کالم .. تحریر:پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین

جنوری 4, 2026
خبریں

ریسکیو 1122 لیہ نے مثالی کارکردگی,41,894 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس فراہم کرتے ہوئے 44,881 افراد کو سروسز فراہم کیں۔

جنوری 4, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025