• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
جمعہ ، 9 جنوری ، 2026
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



تقدیر بے نظیر۔۔27 دسمبر .. تحریر ۔میاں شمشاد حسین سرائی

Benazir Bhutoo -27 december

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
جنوری 4, 2026
in کالم
A A
0
تقدیر بے نظیر۔۔27 دسمبر ..  تحریر ۔میاں شمشاد حسین سرائی

Benazir Bhutoo

Shamshad sirai


(شہید بے نظیر بھٹو کو سلام)

آج 27 دسمبر ہے، وہ دن جو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ ایک زخم کی طرح تازہ رہے گا۔ یہی وہ تاریخ ہے جب دخترِ مشرق، محترمہ بے نظیر بھٹو، راولپنڈی کے لیاقت باغ میں شہید کر دی گئیں۔ برسوں بیت گئے مگر یہ سانحہ آج بھی قومی ضمیر کو جھنجھوڑتا ہے اور یہ سوال زندہ رکھتا ہے کہ ہم نے جمہوریت کی کتنی بھاری قیمت ادا کی۔


بے نظیر بھٹو کی برسی محض ایک سیاسی رہنما کی یاد نہیں، یہ جمہوری جدوجہد، آئینی بالادستی اور عوامی حاکمیت کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔ وہ ایک ایسے گھرانے کی وارث تھیں جس نے سیاست کو اقتدار نہیں بلکہ قربانی کے مفہوم سے روشناس کرایا۔ ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد بے نظیر بھٹو نے جس حوصلے، تدبر اور ثابت قدمی سے سیاست کے خارزار میں قدم رکھا، وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں مثال بن چکا ہے۔
اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیرِ اعظم ہونے کا اعزاز ان کے حصے میں آیا، مگر انہوں نے اس اعزاز کو ذاتی فخر کے بجائے مشرق کی عورت کے اعتماد کی علامت بنایا۔ آمریت، جلاوطنی، قید و بند اور مسلسل جان کے خطرات کے باوجود انہوں نے عوام سے رشتہ کبھی منقطع نہیں ہونے دیا۔ ان کا یقین تھا کہ طاقت کا سرچشمہ بندوق نہیں بلکہ عوام کا ووٹ ہے۔
شہادت سے قبل وطن واپسی کے موقع پر ہونے والے حملے کے باوجود ان کا یہ کہنا کہ “جمہوریت بہترین انتقام ہے” اس بات کا اعلان تھا کہ وہ تشدد کے جواب میں بھی آئینی اور جمہوری راستے سے ہٹنے کو تیار نہیں۔ یہی سوچ انہیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہے اور یہی سوچ انہیں شہادت کے بعد بھی زندہ رکھتی ہے۔
آج ان کی برسی پر قوم کو یہ سوچنا ہوگا کہ کیا ہم نے ان کے خواب کو آگے بڑھایا؟ کیا جمہوریت، رواداری، سیاسی برداشت اور عوامی حقِ حکمرانی کو وہ مقام ملا جس کے لیے انہوں نے جان دی؟ بے نظیر بھٹو کی شہادت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ جمہوریت محض نعرہ نہیں، یہ مسلسل قربانی اور ذمہ داری کا تقاضا کرتی ہے۔
دخترِ مشرق آج جسمانی طور پر ہم میں موجود نہیں، مگر ان کا نام، ان کی فکر اور ان کی قربانی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا روشن حوالہ ہے۔ ان کی برسی ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ شخصیات کو مٹایا جا سکتا ہے، نظریات کو نہیں۔ اس تاریخی دن پر شہیدِ جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں
آخر پر اپنا خراجِ تحسین بصورت نظم ” تقدیر بے نظیر ” ملاحظہ فرمائیں

Bilawal Bhutoo Zardari

تقدیر بے نظیر
ہے قوم کے وقار کی توقیر بے نظیر
بھٹو یہ تیرے خواب کی تعبیر بے نظیر

سرچشمہ عوام تھا نعمت تیرا وجود
بھٹو کی ہو بہو رہی تصویر بے نظیر

وطن عزیز میں اب قصرِ جمہوریت
ہوگا وہ تیرے خون سے تعمیر بے نظیر

شہباز کی دیوانی ملنگنی علی کی تھی
ہر شخص اب کرے گا اب تحریر بے نظیر

اواز تھی غریب کی طاقت عوام کی
برسوں نا اب ملے گی یہ ہمشیر بے نظیر

رس گھولتی رہے گی کانوں میں عمر بھر
زندہ رہے گی اخری تقدیر بے نظیر

ہونا تیرا ہی قومِ غریباں کا ناز تھا
تھی مفلسوں کے واسطے جاگیر بے نظیر

شمشاد کیا مکاں ہے شہادت ہوئی نصیب
کتنی حسں تھی آپ کی تقدیر بے نظیر

Source: writer column
ShareTweetSend
Next Post
تحفظ ماحولیات کا پنجاب گرین سکول سرٹیفکیشن پروگرام  ..  تحریر: محمد کامران تھند

تحفظ ماحولیات کا پنجاب گرین سکول سرٹیفکیشن پروگرام .. تحریر: محمد کامران تھند

Please login to join discussion

تازہ ترین

محمد کامران تھند

تحفظ ماحولیات کا پنجاب گرین سکول سرٹیفکیشن پروگرام .. تحریر: محمد کامران تھند

جنوری 4, 2026
کالم

تقدیر بے نظیر۔۔27 دسمبر .. تحریر ۔میاں شمشاد حسین سرائی

جنوری 4, 2026
ادبی تقریبات

خواجہ غلام فرید کانفرنس کے حوالے سے ایک کالم .. تحریر:پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین

جنوری 4, 2026
خبریں

ریسکیو 1122 لیہ نے مثالی کارکردگی,41,894 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس فراہم کرتے ہوئے 44,881 افراد کو سروسز فراہم کیں۔

جنوری 4, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025