• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
جمعرات ، 23 جولائی ، 2026
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



ضلعی انجمن صحافیان لیہ کی ضلعی عہدےداران کا اہم اجلاس منعقد ہوا

Union of Journalists Layyah

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
اپریل 18, 2026
in خبریں, علاقائی
A A
0

ضلعی انجمن صحافیان لیہ کی ضلعی عہدےداران کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صدر انجمن صحافیان ملک فیض بھلر نے کی، جبکہ جنرل سیکرٹری محمد کامران تھند نے اجلاس کے ایجنڈے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی سطح پر صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے تنظیم کو مزید متحرک اور مؤثر بنایا جائے گا، بالخصوص مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلعی دفتر کے قیام کی منظوری بھی دی گئی تاکہ تنظیمی امور کو بہتر انداز میں چلایا جا سکے۔ مزید برآں، عوامی مسائل کے حل کے لیے ضلع بھر کے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر صدر انجمن صحافیان ملک فیض بھلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں، اور ان کے مسائل کا حل تنظیم کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجمن صحافیان لیہ کو ایک مضبوط، فعال اور باوقار پلیٹ فارم بنایا جائے گا جہاں ہر صحافی کی آواز سنی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مضافاتی صحافیوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے اور تنظیم ہر سطح پر اپنے ممبران کے حقوق کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرے گی۔

اجلاس میں سینئر نائب صدر جمیل احمد ڈونہ، جوائنٹ سیکرٹری اسماعیل میرانی اور ایڈیشنل سیکرٹری عدنان ارائیں نے بھی شرکت کی اور تنظیمی امور کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی آراء پیش کیں۔

ShareTweetSend
Next Post
لیہ میں سیف سٹی منصوبے کے تحت 46 مقامات پر 195 کیمرے نصب کیے گئے ہیں

لیہ میں سیف سٹی منصوبے کے تحت 46 مقامات پر 195 کیمرے نصب کیے گئے ہیں

Please login to join discussion

تازہ ترین

کالم

مہر نور محمد تھند: محققِ تھل، مورخِ لیہ اور علم و آگہی کا روشن استعارہ۔

جون 21, 2026
خبریں

زہریلا سانپ شہری کی گائے کا دودھ پی کر رفو چکر

جون 21, 2026
درپردہ گونج

وڈا ملک تیریاں یاداں ۔۔۔۔ قسط 2

جون 21, 2026
خبریں

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان میں ادویات کی قلت؟ والد کو 14 ماہ کی بچی کے علاج کے لیے سب کچھ باہر سے خریدنا پڑ گیا

جون 21, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025