• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
جمعہ ، 19 جون ، 2026
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



لیہ میں سیف سٹی منصوبے کے تحت 46 مقامات پر 195 کیمرے نصب کیے گئے ہیں

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
مئی 5, 2026
in خبریں
A A
0
لیہ میں سیف سٹی منصوبے کے تحت 46 مقامات پر 195 کیمرے نصب کیے گئے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن “محفوظ پنجاب” کے تحت، ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس اور ان کی ٹیم کی کاوشوں سے سیف سٹی کا جدید نظام آج سے ضلع لیہ میں فعال ہو چکا ہے۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز سیف سٹی ڈی جی خان ریجن ایس پی محمد اجمل اور منیجر سیف سٹی لیہ عبد الاحد موجود تھے۔ ریجنل آفیسر سیف سٹی ڈی جی خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لیہ میں سیف سٹی منصوبے کے تحت 46 مقامات پر 195 کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 15 مقامات ضلع اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو کور کرتے ہیں، جبکہ شہر کے اندر 31 مقامات پر کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور جرائم کی روک تھام میں مدد فراہم کریں گے۔مزید برآں، شہر کے مختلف مقامات پر فیشل ریکگنیشن کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جو جدید سیکیورٹی نگرانی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ای چالاننگ سسٹم کے تحت بھی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو ٹریفک رولز کے نفاذ، خلاف ورزیوں کی نگرانی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو خودکار طریقے سے ریکارڈ کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔اس کے علاوہ شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف اہم مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کے لیے پینک بٹن بھی نصب کیے گئے ہیں، جو ایمرجنسی لائنز سے منسلک ہوں گے۔ریجنل آفیسر سیف سٹی ڈی جی خان کے مطابق یہ منصوبہ لیہ کے شہریوں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، جو نہ صرف جرائم کے کنٹرول میں معاون ثابت ہوگا بلکہ معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ضلعی انجمن صحافیان اور ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے ممبران و مقافاتی پریس کلبز کے صدور و جنرل سیکرٹری بھی موجود تھے۔

Via: Muhammad Kamran Thind
ShareTweetSend
Next Post
نواز شریف سکول آف ایمینینس لیہ میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز

نواز شریف سکول آف ایمینینس لیہ میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز

Please login to join discussion

تازہ ترین

درپردہ گونج

مئی 14, 2026
درپردہ گونج

ای سگریٹ اور ویپنگ؛ نئی نسل کے لیے ایک خاموش خطرہ؟ تحریر : محمد کامران تھند لیہ

مئی 14, 2026
خبریں

نواز شریف سکول آف ایمینینس” کے قیام کے لیے درخواستیں طلب

مئی 8, 2026
خبریں

بنیان المرصوص معرکۂ حق کی تاریخی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر کی طرح پنجاب اسلامیہ پبلک ہائی سکول ایمپلائیز کالونی لیہ میں بھی پُروقار تقریب کا انعقاد

مئی 8, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025