• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
ہفتہ ، 20 جون ، 2026
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



وڈا ملک، تیریاں یاداں ..

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
جون 20, 2026
in درپردہ گونج, کالم, محمد کامران تھند
A A
0
وڈا ملک، تیریاں یاداں    ..

تحریر: محمد کامران تھند

سیاسی طور پر ہمارا گھرانہ اور بستی لشکری والا مکمل طور پر ملک غلام حیدر تھند کی حمایت کرتی تھی۔ گھر میں جب بھی سیاست کا ذکر ہوتا تو مسلم لیگ اور میاں نواز شریف کا نام ہی سنائی دیتا۔ جب ہم کچھ سمجھ بوجھ کی عمر کو پہنچے تو الیکشن کی گہما گہمی کا ماحول تھا۔ گھر میں روز یہی گفتگو ہوتی کہ "وڈا ملک آوے گا” اور گاؤں کے لوگوں کے ساتھ ایک بڑا کٹھ (اجتماع) ہوگا۔

یہ کٹھ ہماری کچی بیٹھک پر بھی ہوتا، حاجی غلام رسول کھوکھر المعروف حاجی مسلم کے ڈیرے پر بھی، پڑوسی بستی میں حکیم سلیم چوہدری کے پاس بھی اور بھلر برادری کے ہاں چاہ دادن پر بھی۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، یہ 1988ء کے انتخابات کا زمانہ تھا۔ہم بچوں کو پانی پلانے کی ڈیوٹی دی جاتی تھی اور اس خدمت کے صلے میں وڈا ملک، یعنی ملک غلام حیدر تھند، کے نام والا جیب پر لگانے کا سٹکر ملتا تھا۔ ایک یا دو سٹکر مل جانا ہمارے لیے کسی انعام سے کم نہ تھا۔پھر اعلان ہوا کہ کوٹلہ حاجی شاہ میں بڑا جلسہ اور میلہ ہوگا، جہاں میاں نواز شریف خطاب کریں گے۔ ہم بھی اپنے بڑے بھائی شفیق کے ساتھ سائیکل پر جلسہ گاہ پہنچ گئے۔ میلہ دیکھا، لوگوں کا جوش و خروش دیکھا اور پھر وہ لمحہ بھی آیا جب نواز شریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچے۔ وہ کھلی چھت والی جیپ میں کھڑے ہو کر پنڈال کا چکر لگا رہے تھے اور ان کے ساتھ ملک غلام حیدر تھند بھی موجود تھے۔مجھے آج بھی یاد ہے کہ ملک صاحب کی جیب پر سورج مکھی کے پھول جیسا ایک مخصوص نشان لگا ہوا تھا۔ میں نے بھی خواہش ظاہر کی کہ میرے پاس بھی ایسا سٹکر ہونا چاہیے۔ تب مجھے بتایا گیا کہ یہ دراصل پارٹی ٹکٹ کی علامت ہے جو امیدوار کو دی جاتی ہے۔جلسے کے بعد عوام کے لیے راستہ کھولا گیا تاکہ لوگ قریب سے ہیلی کاپٹر دیکھ سکیں۔ ہم بھی دوڑتے ہوئے وہاں پہنچے اور زندگی میں پہلی بار ہیلی کاپٹر کو ہاتھ لگا کر دیکھا۔ اس دن کی خوشی آج بھی یادوں میں تازہ ہے۔ان دنوں ایک نعرہ بہت مشہور تھا:

"اب تو ہوگی حیدر، حیدر!” "اب تو ہوگی حیدر، حیدر!”

1985ء، 1988ء اور 1990ء کے انتخابات میں ملک غلام حیدر تھند مسلسل کامیاب ہوئے اور ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوتے رہے۔ یہ ہمارے بچپن کے دن تھے اور ان دنوں کی کئی یادیں آج بھی ذہن کے دریچوں میں محفوظ ہیں۔ان میں سے ایک یاد ماسی بختو کی ہے۔ وہ ایک سادہ لوح اور غریب خاتون تھیں۔ اکثر کہا کرتی تھیں:

"کتھاؤں وڈا ملک لنگھے ہا، اوندا سو روپیہ ڈَہ پووے ہا تے میں چاہ کے جنی بہنڑ کول ڈے آواں ہا۔”

شاید ان کے نزدیک وڈا ملک صرف ایک سیاست دان نہیں بلکہ امید اور آس کا نام تھا۔

دوسرا واقعہ میرے بڑے بھائی حفیظ اللہ تھند سے متعلق ہے۔ انہوں نے ایم ایس سی کیمسٹری مکمل کی اور بطور لیکچرر کالج میں ملازمت اختیار کی۔ اس زمانے میں ایم ایس سی کرنا اور کالج لیکچرر بن جانا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں سمجھا جاتا تھا، خصوصاً ایک دیہاتی ماحول میں۔

لوگ فخر سے کہتے تھے کہ "مہر اللہ وسایا کا بیٹا پروفیسر لگ گیا ہے۔”اسی دوران ماسی بختو نے ہماری والدہ سے کہا:

"وڈی سائینڑ، تیڈا پتر جو 16 جماعتاں پڑھ کے وڈا افسر لگا اے، وڈا ملک تاں 20 توں وی زیادہ پڑھیا ہوسی، او تاں بہت وڈا افسر اے!”

یہ جملہ سن کر آج بھی مسکراہٹ آ جاتی ہے۔ دیہات کے سادہ لوگوں کے نزدیک تعلیم، عہدہ اور قیادت سب ایک ہی تصور میں سمٹ جاتے تھے۔یہ سب محض یادیں نہیں، بلکہ ایک پورے دور کی تصویریں ہیں۔ وہ دور جب ہمارے گھر میں سیاست کا ایک ہی نام گونجتا تھا، اور وہ نام تھا ملک غلام حیدر تھند۔آج جب وڈا ملک ہم میں نہیں رہا تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے بچپن کی ایک پوری دنیا، ایک پورا عہد اور کئی خوبصورت یادیں بھی اس کے ساتھ رخصت ہو گئی ہوں۔

وڈا ملک، تیریاں یاداں آج بھی دل کے کونے میں زندہ ہیں۔

جاری ہے ۔۔

ShareTweetSend
Next Post
لیہ: محکمہ تحفظ ماحولیات کی کارروائیاں محض فوٹو سیشن تک محدود، عوامی حلقوں کا شدید تحفظات کا اظہار۔

لیہ: محکمہ تحفظ ماحولیات کی کارروائیاں محض فوٹو سیشن تک محدود، عوامی حلقوں کا شدید تحفظات کا اظہار۔

Please login to join discussion

تازہ ترین

خبریں

گھریلو سلنڈر 5500 سے 6500 روپے تک فروخت ہوتا رہا

جون 20, 2026
خبریں

لیہ: محکمہ تحفظ ماحولیات کی کارروائیاں محض فوٹو سیشن تک محدود، عوامی حلقوں کا شدید تحفظات کا اظہار۔

جون 20, 2026
درپردہ گونج

وڈا ملک، تیریاں یاداں ..

جون 20, 2026
درپردہ گونج

مئی 14, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025