لیہ (نمائندہ خصوصی) — یومِ آزادی کے موقع پر لیہ پولیس (تھانہ صدر) نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 250 بوتل شراب اور 1500 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ کارروائی کے دوران دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔
کارروائی ایس ایچ او تھانہ صدر محمد ہشام کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔ پہلی کارروائی میں اے ایس آئی تنصر حمید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر بدنامِ زمانہ شراب فروش سرفراز احمد کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 250 بوتل شراب برآمد ہوئی۔
دوسری کارروائی میں اے ایس آئی ظفر اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش ناصر عباس کو دھر لیا، جس کے قبضے سے 1500 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ایس ایچ او محمد ہشام کا کہنا ہے کہ "منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔”
پولیس کے اس اقدام کو شہریوں نے سراہا ہے اور یومِ آزادی کے موقع پر اس اہم کارروائی کو ایک مثبت پیغام قرار دیا ہے