لیہ (نامہ نگار) — تھانہ کوٹ سلطان پولیس نے منشیات کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم افضل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 1100 گرام چرس برآمد ہونے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ کارروائی ایس ایچ او ہارون رضا کی زیر نگرانی سب انسپکٹر نصر اللہ اور پولیس ٹیم نے عمل میں لائی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم منشیات فروشی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا اور خفیہ اطلاع پر کامیاب چھاپہ مارا گیا۔
ایس ایچ او ہارون رضا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ:
"منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا مقصد معاشرے کو اس ناسور سے پاک کرنا ہے۔ پولیس پوری سنجیدگی اور عزم کے ساتھ اس مشن پر کام کر رہی ہے۔”
پولیس کی بروقت کارروائی پر مقامی افراد نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات سے نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے گا۔