لیہ — چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور بروقت امدادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریسکیو 1122 لیہ ہائی الرٹ ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کی ہدایت پر مرکزی امام بارگاہ لیہ کے اطراف میں خصوصی ریسکیو پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ان پوائنٹس پر ایمبولینسز، موٹر بائیک ایمبولینسز، فائر وہیکل اور تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔
ڈاکٹر سجاد احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 ہر ممکن کوشش کرے گا کہ عوام کو تیز، مؤثر اور بروقت ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔
ریسکیو 1122 لیہ عوام کی خدمت اور تحفظ کی علامت ہے اور اپنے فرض کی ادائیگی کے لیے پرعزم ہے