• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
پیر ، 6 اکتوبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



جناح میڈیکل کمپلیکس کے لیے چینی کمپنی کا عالمی معیار کا ڈیزائن، وزیراعظم کا اظہارِ تشکر

Pak-China News

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
اگست 16, 2025
in خبریں, قومی
A A
0
جناح میڈیکل کمپلیکس کے لیے چینی کمپنی کا عالمی معیار کا ڈیزائن، وزیراعظم کا اظہارِ تشکر

اسلام آباد، 16 اگست (اے پی پی) — وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس اسلام آباد کے لیے چینی کمپنی کی جانب سے بغیر کسی معاوضے کے عالمی معیار کا کنسیپٹ ڈیزائن تیار کرنا پاک چین دوستی اور عوامی روابط کی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق ہفتہ کو وزیراعظم کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اور ریسرچ سینٹر پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں چینی کمپنی ہانگ کانگ آوہوا کی جانب سے تیار کردہ ڈیزائن پیش کیا گیا۔ کمپنی گزشتہ 30 برسوں میں ایک ہزار سے زائد اسپتالوں کے ڈیزائن کا تجربہ رکھتی ہے۔

وزیراعظم نے چینی کمپنی کے اقدام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ:

"یہ تحفہ نہ صرف حکومت بلکہ پاکستانی عوام اور مستقبل میں اس ہسپتال سے شفایاب ہونے والے افراد ہمیشہ یاد رکھیں گے۔”

اجلاس میں اہم ہدایات

  • ڈیزائن کا ٹیکنیکل جائزہ اور فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے۔
  • کمپلیکس میں ڈیجیٹائزیشن اور مصنوعی ذہانت (AI) کے اطلاق کو یقینی بنایا جائے۔
  • ڈیزائن میں وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے ہنگامی منصوبہ بندی خوش آئند ہے۔
  • منصوبے میں ماحولیات کا تحفظ، پانی کی بچت، وسائل کے بہتر استعمال کو شامل کیا جائے۔
  • شمسی توانائی، قدرتی روشنی، پانی کی ری سائیکلنگ اور سبز ماحول کے اقدامات قابلِ اطمینان ہیں۔
  • جناح میڈیکل کمپلیکس کو اسلام آباد کے دیگر اسپتالوں سے ڈیجیٹل لنک کیا جائے۔
  • تعمیراتی کام معینہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ مملکت برائے صحت مختار احمد بھرتھ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مشرف زیدی، چیئرمین پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر، چینی کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر لیو ڑانپئے اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

Source: Muhammad Kamran Thind
Via: PID Multan
ShareTweetSend
Next Post
گلگت بلتستان میں شمسی توانائی کا انقلابی قدم – 100 میگاواٹ سولر منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوگا

وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی ٹیم امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیےپشاور پہنچ گئی

Please login to join discussion

تازہ ترین

قومی

ڈپٹی کمشنر لیہ سے ایم پی اے سمیعہ عطا شہانی کی ملاقات,ضلع لیہ کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اکتوبر 4, 2025
خبریں

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ایچ اے لیہ ڈاکٹر شاہد ریاض نے ڈی ایچ اے لیہ کے ویئرہاؤس اور مین میڈیسن اسٹور کا معائنہ

اکتوبر 4, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار نے شرکت کرتے ہوئے ضلع لیہ سے متعلق اہم معاملات اور انتظامی اقدامات پر وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی

اکتوبر 4, 2025
علاقائی

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار کے خصوصی احکامات پر ضلع کونسل لیہ کے زیر انتظام لیہ تا چوک اعظم روڈ پر گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے

اکتوبر 4, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025