لیہ: دفتر پولیس میں ترقی پانے والے افسران کی رینک پننگ تقریب
لیہ: دفتر پولیس لیہ میں ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں رینک پننگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد علی وسیم اور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن نے افسران کو شولڈر بیج لگائے۔
انسپکٹر رینک پر ترقی
تقریب کے دوران سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں انعام الحق، محمد عامر، محمد ندیم اور عرفان افتخار شامل تھے۔

دیگر افسران کی ترقی
اس کے علاوہ اسامہ مشتاق، محمد جنید، عظمت اللہ، زنیرہ کنول، سعیدہ بی بی، آسیہ سرفراز اور دیگر افسران بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔
ڈی پی او لیہ کا پیغام
ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترقی ان کی محنت اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمانہ ترقی درحقیقت ذمہ داریوں میں اضافے کے مترادف ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ افسران عدل و انصاف اور دیانتداری سے فرائض سرانجام دے کر محکمہ پولیس کا نام روشن کریں گے
