ستھرا پنجاب مہم — لیہ میں عملی اقدامات تیز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “ستھرا پنجاب” کے تحت ضلعی و تحصیلی سطح پر صفائی ستھرائی کے لیے مربوط اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان کی زیر صدارت تحصیل لیول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کوڑا کرکٹ کے منظم ڈمپنگ سسٹم، لینڈ فل سائٹس کے قیام اور جدید ویسٹ مینجمنٹ نظام پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ:
"وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں صفائی مہم کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم ہو۔”
انہوں نے مزید کہا کہ شہر ہو یا دیہات، کچرے کی باقاعدہ ڈمپنگ اور لینڈ فل سائٹس کو فعال بنانے کے ساتھ ساتھ ویسٹ مینجمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
آخر میں انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ صفائی کے عمل میں انتظامیہ کا ساتھ دیں کیونکہ “صفائی نصف ایمان ہے” اور اجتماعی تعاون ہی ستھرا پنجاب کے خواب کو حقیقت بنا سکتا ہے۔