• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
پیر ، 6 اکتوبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



فرعون نما مسیحا — تحریر : مہر کامران تھند

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
اگست 26, 2025
in کالم, محمد کامران تھند
A A
0
ڈر ۔ تحریر : مہر کامران تھند

Muhammad Kamran Thind

چند۔دن قبل میری ایک تحریر شائع ہوئ عالم شعور کے فرعون جس میں ذکر ہوا کہ ان۔پڑھ جاہل گنوار لوگوں سے تو توقع رکھی جاسکتی ہے کہ وہ دوسروں کے ساتھ رکھے رویوں کے ساتھ کس طرح برتاو کرتے ہیں لیکن جنہیں والدین نے اپنی محنت سے تعلیم دلوائی اور کسی اہم۔منصب پر پہنچایا تو وہ کیسے عام لوگوں کے ساتھ انتہائی غلیظ اور بدتمیزانہ رویہ اپنا سکتے ہیں۔ شاید انہی رویوں کی بدولت سوشل میڈیا پر ایک تحریر پھیلتی رہی کہ اگر آپ نے موجودہ دور کےے فرعون ، شمر یا یزید دیکھنا ہو تو سرکاری دفاتر میں بیٹھا کوئی افسر دیکھ لیں ۔ کسی نے لکھا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کو دیکھ لیں۔تب اس بات پر تھوڑا غصہ ہمیں بھی آتا تھا کہ لوگ ایک شریف آدمی کو کس سے مناسبت کررہے ہیں۔ لیکن گزشتہ دنوں بھکر ضلع میں ہسپتال کے ڈاکٹرز کا کردار دیکھ کر اندازہ ہوا کہ شاید سوشل میڈیا درست کہتا ہے بھکر میں ایک ہمسایہ شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے دین پور ایک مجبور والد اپنی بیٹی کو بڑے صوبے کے بڑے شہر نشتر ہسپتال سے ذندگی کے چند لمحات میں اضافہ کے لیے لا رہا تھا ..
واقع کچھ یوں ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ دین پور کے رہائشی سید نصیر حسین شاہ اپنی 12 سالہ بیٹی زہرہ بی بی جسے گورنمنٹ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان نے مزید علاج معالجہ کی غرض سے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا بیمار بیٹی کو لے کر مجبور باپ اپنے رشتہ دار کے ہمراہ نشتر ہسپتال کے لیے روانہ ہوا تو بھکر کے علاقہ جہان خان کے قریب مسماتہ زہرہ بی بی کی طبیعت خراب ہو گئی جسے نزدیکی دستیاب ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا ابتدائی معائنے کے بعد ڈاکٹر نے بچی کے والد کو مشورہ دیا کہ بچی کی حالت ملتان سفر کے قابل نہیں لہذا اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر لے جائیں جس پر سید نصیر شاہ نے اپنی بیٹی کی فوری ٹریٹمنٹ کے لیے اسے بھکر ہسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا اور وہ تقریبا سہ پہر بھکر ہسپتال پہنچے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کو بار بار بچی کے بگڑتی حالت پر توجہ دینے کے لیے کہا جاتا رہا اور ڈاکٹر اپنی مصروفیت میں مگن رہا جب بچی کی حالت مزید بگڑ گئی تو والد کی حالت بھی خراب ہو گیی تو انہوں نے ڈاکٹر کو جھنجوڑنے کی کوشش کی کہ میں اتنے دور سے آیا ہوں آپ بچی کو چیک کریں۔ لیکن ڈاکٹر کا ضمیر نہیں جاگا بچی نے دم توڑ دیا تو والد دکھ غم و غصہ کی شکل میں سامنے موجود تھا
اس دوران۔ڈاکٹر نے اپنے چند ساتھیوں سمیت اس شخص کو ذدوکوب کیا اور کہتے ہیں کہ تشدد کا نشانہ بنایا اور مقامی پولیس کو بلایا گیا اس معاملے پر ضلعی انتظامیہ نے انکوائری کے لیے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر نے ڈاکٹر احسان اللہ خان کی سربراہی میں ڈاکٹر محمد ارشد طارق ڈاکٹر وقار عظیم ڈاکٹر طلحہ خان نیازی پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنائی جسے منسوخ کر کے ڈاکٹر احسان اللہ خان ڈاکٹر محمد عظیم ڈاکٹر محمد خان اور ڈاکٹر ارشد طارق پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی اس افسوسناک واقعہ نے ہر گھر کے فرد اور خصوصاً بچیوں کے باپ کو رنجیدہ اور غمزدہ کر رکھا ہے
ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر بھکر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر اور ٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ میں پیش آنیوالے مختلف واقعات کا سخت نوٹس لے لیا ہے ان کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی شفاف اور منصفانہ تحقیقات ثبوت و کوائف کی روشنی میں غیر جانبدار افراد پر مشتمل کمیٹی سے کرائی جائی گی شفاف منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے بعد زمہ دار افراد کےخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔مزید سینئر صحافی مقبول الہی لکھتے ہیں۔12 سالہ بیٹی دعا زہرا سکنہ دین پور ڈیرہ اسماعیل خان کی تین دن قبل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر میں ڈیتھ ہوئی متوفیہ کی موت پر اس کے پیار میں اس کے غم میں نڈھال ہونے والے باپ نے اپنے جذبات کا اظہار کیا تو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس واقعہ کو ہائی لائٹ کیا گیا جس پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھکر نے پریس ریلیز کے ذریعے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھکر مسٹر طارق خان بلوچ ایڈوکیٹ نے واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت اور غیر جانب دارانہ انکوائری کا مطالبہ کیا اور سول سوسائٹی بھکر کے ارکان کی جانب سے معصوم بیٹی کی ہسپتال میں موت کے بعد والد پر ہونے والے بہیمانہ تشدد کی پرزور الفاظ میں مذمت کا سلسلہ جاری ہے ،مقامی عدالت میں قانونی کاروائی کی غرض سے رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی ہے جس پر عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔۔۔۔
ایک مجبور شخص جو کہ ایک دوسرے صوبہ خیبرپختونخواہ سے دوسرے صوبے پنجاب کے شہر ملتان میں آ رہا تھا تو اس سے ڈیرہ اسماعیل خان میں صحت کی ناکافی سہولیات بارے سوال بھی ہے اور ساتھ میں ہسپتالوں میں فرعون نما مسیحا اور سرکاروں دفاتر کے فرعون کی گردن میں لگا سریا توڑنے کے لییے عوام میں غم۔و غصہ کا لاوہ بڑھتا جارہا ہے۔ آئے روز کے واقعات میں اضافہ بھی شہریوں اور عوام کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کررہا ہے۔ لیکن۔ایسے وقت میں قانون کی عملداری اور ایسے فرعون نما کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں ہی عوامی ردعمل کو کم کیا جاسکتا ہے لہزہ ادارے اپنا کردار ادا کریں اور ایسے انسانوں کے ساتھ ہراساں اور تشدد کے واقعات کو کم کریں۔..

"These columns/writings of mine were published some time ago in various newspapers, websites, and on my Facebook wall. I am now re-uploading them on my own website.
— Mehr Muhammad Kamran Thind, Layyah”
میرے یہ کالم /تحریر کچھ عرصہ قبل مختلف اخبارات / ویب سائیٹ اور فیس بک وال پر شائع ہوچکے ہیں اب انکو دوبارہ اپنی ویب سائیٹ پر اپلوڈ کررہا ہوں۔ ۔۔مہر محمد کامران تھند لیہ

ShareTweetSend
Next Post
مہر نور محمد تھند: محقق تھل اور مورخ لیہ   —  تحریر ۔ مہر محمد کامران تھند

معروف مورخ و محقق مہرنور محمد تھند اور ان کا تحقیقی سفر۔ایک تجزیہ -- (تجزیہ نگار ۔میاں شمشاد حسین سرائی)

Please login to join discussion

تازہ ترین

قومی

ڈپٹی کمشنر لیہ سے ایم پی اے سمیعہ عطا شہانی کی ملاقات,ضلع لیہ کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اکتوبر 4, 2025
خبریں

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ایچ اے لیہ ڈاکٹر شاہد ریاض نے ڈی ایچ اے لیہ کے ویئرہاؤس اور مین میڈیسن اسٹور کا معائنہ

اکتوبر 4, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار نے شرکت کرتے ہوئے ضلع لیہ سے متعلق اہم معاملات اور انتظامی اقدامات پر وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی

اکتوبر 4, 2025
علاقائی

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار کے خصوصی احکامات پر ضلع کونسل لیہ کے زیر انتظام لیہ تا چوک اعظم روڈ پر گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے

اکتوبر 4, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025