انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز لیہ کا مشاورتی اجلاس
لیہ: انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز (IUW) کے ضلعی صدر میاں شمشاد حسین سرائی نے کہا ہے کہ یہ پلیٹ فارم پہلی بار قلم سے وابستہ تمام لکھاریوں، شعراء، نثر نگاروں، کالم نگاروں اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تنظیم سازی کے دوران شبانہ روز محنت کے بعد لیہ میں میل اور فی میل دونوں ونگز کو کامیابی سے تشکیل دیا گیا، جو اہلِ قلم کی ادب اور صحافت سے وابستگی کا واضح ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عہدے اہلیت کی بنیاد پر دیے گئے ہیں اور الحمدللہ ہم اس میں کامیاب ہوئے۔

میاں شمشاد سرائی نے مزید کہا کہ اب مرحلہ ہے دونوں ونگز کی تقریبِ حلف برداری کا، جو 6 ستمبر کو متوقع ہے۔ اس تقریب میں لاہور سے صوبائی و مرکزی قائدین بھی شرکت کریں گے۔
اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ اس سلسلے میں ایک اہم مشاورتی اجلاس 24 اگست 2025ء بروز اتوار شام 6 بجے پاک ٹی ہاؤس لیہ میں منعقد ہو گا۔ تمام عہدیداران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ باہمی مشاورت سے پروگرام کے انتظام و انصرام کو حتمی شکل دی جا سکے۔