پنجاب حکومت کے ریلیف اقدامات – اوورچارجنگ پر ایکشن
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی اوورچارجنگ روکنے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔
ڈی او انڈسٹری عاشق حسین نے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور روٹی و بریڈ سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران متعدد خلاف ورزیاں پائی گئیں، جن پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
عاشق حسین کا کہنا تھا کہ:
“مارکیٹوں کی چیکنگ کا عمل مسلسل جاری رہے گا، اوورچارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔”
پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ ان اقدامات کا مقصد عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانا اور صارفین کے معاشی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔