مون سون کے بعد سڑکوں کے پشتوں کی مضبوطی – عوام کے لیے محفوظ سفر کی ضمانت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع لیہ میں مون سون بارشوں کے بعد سڑکوں کے پشتوں کی مضبوطی کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر لیہ امیر ابیدار کی نگرانی اور ایکسین ہائی وے طاہر عزیز کی قیادت میں تحصیل لیہ، کروڑ اور چوبارہ کے مختلف علاقوں میں عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
محکمہ ہائی وے کا عملہ جدید مشینری اور ایکسیویٹرز کے ذریعے مٹی ڈال کر پشتوں کی بھرائی کر رہا ہے تاکہ بارشوں کے باعث سڑکوں کو پہنچنے والے ممکنہ نقصانات سے بچایا جا سکے۔ اس عمل سے نہ صرف شاہراہوں کو پائیدار بنایا جا رہا ہے بلکہ عوام کے لیے محفوظ اور بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ایکسین ہائی وے طاہر عزیز کا کہنا ہے کہ:
“وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ضلع بھر میں ترقیاتی اور حفاظتی اقدامات پر بھرپور عملدرآمد جاری ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔”
یہ اقدامات نہ صرف موجودہ بارشوں کے اثرات سے سڑکوں کو محفوظ بنانے میں مددگار ہیں بلکہ مستقبل کے لیے ایک مضبوط انفراسٹرکچر کی بنیاد بھی رکھ رہے ہیں۔