ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے اپنی حالیہ بین الاقوامی ٹینڈر میں 30 ہزار میٹرک ٹن سفید چینی کی خریداری کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس ٹینڈر کے تحت تقریباً دو لاکھ ٹن چینی کی پیشکشیں طلب کی گئی تھیں، تاہم فی الحال صرف ایک معاہدہ طے پایا ہے۔ یہ بات یورپی تاجروں نے منگل کو بتائی۔
ابتدائی معاہدہ الخلیج شوگر کے ساتھ طے ہوا ہے جس کے تحت درمیانی درجے کی چینی فی ٹن تقریباً 582.50 ڈالر (کاسٹ اینڈ فریٹ) پر خریدی جائے گی۔
تاجروں کے مطابق اس ٹینڈر میں جمع کرائی گئی باقی پیشکشوں کی مدت بدھ 27 اگست تک بڑھا دی گئی ہے جس سے آنے والے دنوں میں مزید خریداری کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
مارکیٹ کے تجزیوں کے مطابق مذاکرات کے دوران قیمتوں اور مقدار کے حوالے سے مزید تخمینے بھی سامنے آ سکتے ہیں