شنگھائی سی پورٹ سے مزید 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں پاکستان کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں جو چند ہفتوں میں پہنچ جائیں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے مطابق دسمبر تک پنجاب کے ہر ضلع میں یہ جدید ترین الیکٹرک بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی اور ان کا کرایہ صرف 20 روپے رکھا گیا ہے تاکہ عام شہری کم لاگت میں با آسانی سفر کر سکیں۔
ان بسوں میں سی سی ٹی وی سسٹم نصب ہوگا تاکہ خواتین کو ہراساں کرنے جیسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔ اس کے علاوہ یہ بسیں مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ اور اندرونی درجہ حرارت کنٹرول کے نظام سے مزین ہوں گی تاکہ شہریوں کو آرام دہ سفر فراہم کیا جا سکے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ منصوبہ عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا اور ان شاء اللہ ہر ضلع میں شہریوں کو جدید اور محفوظ سواری میسر آئے گی۔ وزیراعلیٰ نے یہ خوشخبری خود پنجاب کے عوام کو ایس ایم ایس کے ذریعے سنائی۔