پاکستان تحریک انصاف کی رکنِ قومی اسمبلی عنبر مجید خان نیازی نے بھی سابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے اراکین کو ہدایت کی تھی کہ وہ اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں اپنی رکنیت چھوڑ دیں۔ عنبر مجید خان نیازی نے پارٹی فیصلے پر عمل کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ جمع کروا دیا ہے۔
