لیہ: شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک، ڈپٹی کمشنر کا اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی شکایات کا فوری ازالہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر شہریوں کے مسائل کے فوری اور شفاف حل کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ لیہ متحرک ہو گئی ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر امیر ابیدار نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی خدمت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، لہٰذا شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام محکمے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اوپن ڈور پالیسی کو حقیقی معنوں میں کامیاب بنایا جائے گا اور آنے والے شہریوں کے مسائل کو اولین ترجیح پر حل کیا جائے گا۔


