
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ بھر میں صحت، تعلیم اور فلاحی سرگرمیوں کو ایک نئی جہت مل رہی ہے۔ عوام کی سہولت اور معیارِ زندگی میں بہتری کے لیے جو اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، وہ نہ صرف دور اندیشی کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ عوام دوست پالیسیوں کا عملی ثبوت بھی ہیں۔ انہی شاندار اقدامات کی ایک کڑی "ایجوکیشنل فیملی پلاننگ ہیلتھ میلہ” ہے، جسے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور براہ راست ہدایات کے تحت لیہ میں کامیابی سے منعقد کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ یقین قابلِ ستائش ہے کہ جب تک عوام میں شعور اور آگاہی پیدا نہیں ہوگی، اس وقت تک صحت مند اور خوشحال معاشرہ تشکیل نہیں پا سکتایہی وجہ ہے کہ اس میلے میں عوامی شرکت کو یقینی بنایا گیا تاکہ شہری براہِ راست مستفید ہوں۔
ایجوکیشنل فیملی پلاننگ ہیلتھ میلہ میں محکمہ پاپولیشن ویلفیئر نے ایک فعال اور متحرک کردار ادا کیا ہے ڈسٹرکٹ آفیسرپاپولیشن ویلفیئرحبیب الرحمان اولکھ کی زیرنگرانی نہ صرف آگاہی فراہم کر رہا ہے بلکہ جدید سہولیات کے ساتھ مشاورتی خدمات بھی مہیا کر رہا ہے تاکہ شہری اپنی خاندانی منصوبہ بندی کے فیصلے بہتر انداز میں کر سکیں فیملی پلاننگ نہ صرف آبادی پر قابو پانے کا ذریعہ ہے بلکہ ماں اور بچے کی صحت کو محفوظ بنانے، معاشی بوجھ کم کرنے اور خاندان کو خوشحال بنانے میں بھی بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ ایجوکیشنل فیملی پلاننگ ہیلتھ میلہ میں غیرسرکاری تنظیم ماری سٹوپس نے بھی شمولیت اختیار کی۔

ایجوکیشنل فیملی پلاننگ ہیلتھ میلہ میں مختلف ایونٹس منعقدکرائے گئے جس میں صدیق سنٹر پارک لیہ میں ہیلتھ میلے کا سب سے نمایاں پروگرام "فیملی ہیلتھ میلہ”صدیق سنٹر پارک میں منعقد ہوا جس کا افتتاح مقامی خاتون ایم پی اے سمعیہ عطاء شہانی نے کیا۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرصائمہ سیماب ،تحصیل پاپولیشن آفیسرعارف عزیزقریشی،ماری سٹوپس نویدظفر سمراء،موبائل آفیسرحسن وقارودیگر موجودتھے۔اس میں بچوں اور فیملیز کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے "صحت مند بچوں کا مقابلہ” اور "میوزیکل چیئر” جیسے دلچسپ پروگراموں نے میلے کو یادگار بنا دیا۔بچوں کو دو گھنٹے تک جھولے بالکل مفت فراہم کیے گئے، جبکہ میوزیکل نائٹ نے شرکاء کے دل موہ لیے۔ ماری سٹوپس کی جانب سے ریفریشمنٹ کی تقسیم نے خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے حکام نے عوام کو فیملی پلاننگ کے جدید طریقے متعارف کروائے اور خواتین و مرد حضرات کو آگاہی دی ۔ اس موقع پرآبادی کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی پملفٹس تقسیم کیے گئےاور شہریوں کا آگاہی دیتے ہوئے بتایاگیاکہ بڑھتی ہوئی آبادی ملک کی معیشت پر بوجھ ڈال رہی ہےایک ایسا خاندان جو منصوبہ بندی کے ساتھ پروان چڑھتا ہےوہ اپنے بچوں کو بہتر تعلیم، معیاری صحت کی سہولتیں اور روشن مستقبل دینے کے قابل ہوتا ہے شہریوں کو باور کرایا گیا کہ کم بچے خوشحال زندگی کی ضمانت ہیں۔
ایجوکیشنل فیملی پلاننگ ہیلتھ میلہ میں صحت مندانہ کشتی کے مقابلے پرانی بدھ منڈی میں منعقدہوئےجس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ آفیسر ماری سٹوپس نوید ظفر سمراء تھے۔ مقابلہ میں شہریوں کے لیے انٹری بالکل مفت رکھی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس پیغام کو سن سکیں مختلف کھلاڑیوں نے صحت مند ماحول میں کشتی کے دلچسپ مقابلے کیے۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا گیا اور شہریوں نے روایتی کھیل کا خوب لطف اٹھایا۔گروانڈ میں پاپولیشن ویلفیئراور ماری سٹوپس کی جانب سے "چھوٹا خاندان ۔خوشحال خاندان ” جیسے سلونگ والےپینافلیکس آویزاں کیے گئے اور آگاہی مواد تقسیم کیا گیا اورآگاہی دیتے ہوئے بتایاگیاکہ جس طرح ایک میچ میں منصوبہ بندی، حکمتِ عملی اور توازن جیت کا ذریعہ بنتے ہیں، بالکل اسی طرح زندگی میں بھی فیملی پلاننگ ہی کامیابی اور سکون کا راستہ ہےاگر ہم نے ابھی قدم نہ اٹھایا تو کل ہماری آنے والی مسائل کی جڑ بڑھتی نسلوں کو تعلیم، صحت، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔مقابلوں کے اختتام پر کھلاڑیوں کو انعامات دیے گئے ۔

قارئین کرام اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے میں صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، خواتین کو بااختیار بنانے اور تعلیم و صحت کو ایک دوسرے سے مربوط کرنے کے لیے کوشاں ہیں یہ ہیلتھ میلہ اسی وژن کا مظہر ہے کیونکہ غیر متوازن اور تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی معاشرتی و معاشی مسائل کو جنم دے رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آبادی پر قابو پانے کے لیے جامع اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملکی معیشت اور معاشرت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہےضرورت اس امر کی ہے کہ شہری خاندانی منصوبہ بندی کے طریقے اپنائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو بہتر تعلیم، صحت اور روزگار فراہم کیا جا سکےکیونکہ چھوٹا اور خوشحال خاندان ہی ایک مستحکم اور ترقی یافتہ معاشرے کی ضمانت ہےزیادہ بچوں کی پیدائش نہ صرف ماں اور بچے کی صحت کو متاثر کرتی ہے بلکہ وسائل پر بھی غیر معمولی دباؤ ڈالتی ہے ۔

ایجوکیشنل فیملی پلاننگ ہیلتھ میلہ اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ اگر ہم تعلیم اور صحت کو ساتھ لے کر چلیں تو ایک ایسا معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے جو نہ صرف صحت مند ہوگا بلکہ معاشی و سماجی لحاظ سے بھی مضبوط ہوگا۔یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ فیملی پلاننگ اور صحت عامہ کے شعور کو عام کر کے ہم ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پنجاب کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کا یہ اقدام آنے والی نسلوں کے لیے نہایت مثبت اور سودمند ثابت ہوگا۔