• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
منگل ، 17 مارچ ، 2026
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



پریس کلب کوٹ سلطان کے زیرِ اہتمام ایمان افروز نعتیہ محفل، 137 طلبہ کی شرکت

Competition

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
اگست 30, 2025
in خبریں, علاقائی
A A
0
پریس کلب کوٹ سلطان کے زیرِ اہتمام ایمان افروز نعتیہ محفل، 137 طلبہ کی شرکت

کوٹ سلطان میں پریس کلب کے زیرِ اہتمام ولادتِ باسعادت ﷺ کے بابرکت مہینے کی مناسبت سے ایک روح پرور نعتیہ محفل کا انعقاد ہوا جس میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے 137 طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ طلبہ نے نہایت عقیدت و محبت کے ساتھ نعتیں پیش کیں جنہیں حاضرین نے دل کھول کر سراہا۔ پوزیشن ہولڈرز کو کیش انعامات، ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس دیے گئے، جس سے طلبہ کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ اُمتِ مسلمہ کے لیے خوشیوں اور برکتوں کا پیغام ہے۔ یہ مہینہ ہمیں اطاعتِ رسول ﷺ، محبت، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نعتیہ محفلیں صرف ایمان کو تازگی نہیں بخشتی بلکہ نوجوان نسل کو سیرتِ طیبہ ﷺ کی طرف متوجہ کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہماری نوجوان نسل حضور ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا مشعلِ راہ بنا لے تو ہمارا معاشرہ حقیقی معنوں میں امن، محبت اور اخوت کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ "دنیا اور آخرت کی کامیابی کا واحد راستہ حضور اکرم ﷺ کی سیرت اور تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے،” اسسٹنٹ کمشنر نے زور دیتے ہوئے کہا۔

تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم ڈاکٹر محمد قیوم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اسحاق کھیرانی، میڈیا نمائندگان اور معزز شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ تقریب کے اختتام پر شرکا نے دعا کی کہ اللہ پاک ہمیں سیرتِ طیبہ ﷺ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Source: Muhammad Kamran Thind
Via: Information Department
ShareTweetSend
Next Post
عید میلادالنبی ﷺ پر فول پروف سکیورٹی اور بہترین انتظامات کا اعلان

عید میلادالنبی ﷺ پر فول پروف سکیورٹی اور بہترین انتظامات کا اعلان

Please login to join discussion

تازہ ترین

خبریں

لیہ: سہولت آن دا گو بازاروں کی تعمیر آخری مراحل میں داخل، رمضان سے قبل آپریشنل کرنے کی ہدایت

فروری 16, 2026
درپردہ گونج

ماحولیاتی تبدیلی ایک سنجیدہ قومی چیلنج .. تحریر : مہر محمد کامران تھند

جنوری 13, 2026
خبریں

لیہ میں شہری خوبصورتی کے منصوبے پر عملدرآمد جاری، کوٹ سلطان میں ریڑھی بازار کی تزئین و آرائش

جنوری 13, 2026
خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت لیہ کی منظم اور خوبصورت شکل، ضلعی انتظامیہ کی مؤثر کاوشوں کا عملی مظہر۔

جنوری 13, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025