• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
منگل ، 17 مارچ ، 2026
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



عید میلادالنبی ﷺ پر فول پروف سکیورٹی اور بہترین انتظامات کا اعلان

Melad ul Nabi Meeting in Layyah

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
اگست 30, 2025
in خبریں, علاقائی
A A
0
عید میلادالنبی ﷺ پر فول پروف سکیورٹی اور بہترین انتظامات کا اعلان

DC Layyah Chaired a Melad meeting

لیہ میں عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے کہا ہے کہ اس بابرکت موقع پر بہترین میونسپل سروسز اور فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں تاکہ عوام مکمل سکون اور تحفظ کے ساتھ جشنِ میلاد میں شریک ہو سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کی شاہراہوں، چوکوں اور اہم عمارتوں کو دلکش چراغاں سے مزین کیا جائے گا جبکہ ٹریفک اور پارکنگ کے لیے ایک جامع پلان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے یہ بات ڈسٹرکٹ میلاد کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک، اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر امتیاز احمد، شیخ اشرف چشتی، حاجی احمد بخش، محمد انور سعید اور عطاء الرحمن سمیت دیگر ممبران شریک تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میلاد گراؤنڈ میں مرکزی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں گے اور شہر کے داخلی راستوں پر خوبصورت استقبالیہ گیٹ تیار کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تعلیمی اداروں میں جشن آمد رسول ﷺ کے سلسلے میں نعت خوانی، قرأت اور تقریری مقابلے جاری ہیں۔

اسی طرح بارہ ربیع الاول کے دن اسپتالوں، جیلوں اور دارالامان میں مقیم خواتین و بچوں میں شیرینی تقسیم کی جائے گی تاکہ ہر فرد خوشی و مسرت کے ان لمحات میں شریک ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید میلادالنبی ﷺ کو شایانِ شان طریقے سے منانا ہماری سعادت ہے اور حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہی امن، محبت، بھائی چارے اور مساوات کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہے۔

Source: Muhammad Kamran Thind
ShareTweetSend
Next Post
اربن فلڈنگ سے بچاؤ: ضلع بھر میں نکاسی آب آپریشن شروع

اربن فلڈنگ سے بچاؤ: ضلع بھر میں نکاسی آب آپریشن شروع

Please login to join discussion

تازہ ترین

خبریں

لیہ: سہولت آن دا گو بازاروں کی تعمیر آخری مراحل میں داخل، رمضان سے قبل آپریشنل کرنے کی ہدایت

فروری 16, 2026
درپردہ گونج

ماحولیاتی تبدیلی ایک سنجیدہ قومی چیلنج .. تحریر : مہر محمد کامران تھند

جنوری 13, 2026
خبریں

لیہ میں شہری خوبصورتی کے منصوبے پر عملدرآمد جاری، کوٹ سلطان میں ریڑھی بازار کی تزئین و آرائش

جنوری 13, 2026
خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت لیہ کی منظم اور خوبصورت شکل، ضلعی انتظامیہ کی مؤثر کاوشوں کا عملی مظہر۔

جنوری 13, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025