ضلع لیہ میں پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ تھانہ پیر جگی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق منشیات فروش ملزم ماجد علی کے قبضے سے 550 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم ارشاد حسین سے 12 بور ڈبل بیرل بندوق قبضے میں لی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
یہ کارروائیاں ایس ایچ او عطاء میراں کی زیر نگرانی، سب انسپکٹر اعجاز علی اور اے ایس آئی مظہر سبحانی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ انجام دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔


