لیہ پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن "خواتین کا تحفظ” پر عمل درآمد کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کر لی۔
تھانہ پیر جگی پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے نتیجے میں دو مغوی خواتین کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ چند روز قبل مسلح ملزمان نے علاقہ پیر جگی میں ایک گھر میں زبردستی داخل ہو کر خواتین کو گاڑی میں ڈال کر اغواء کر لیا تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پیر جگی پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا۔ پولیس ٹیم نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے مغوی خواتین کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔
ایس ایچ او عطاء میراں کے مطابق پولیس خواتین کو احساس تحفظ فراہم کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی تاکہ معاشرے کو پرامن اور محفوظ بنایا جا سکے۔