• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
پیر ، 12 جنوری ، 2026
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



مودی سرکار کی آبی جارحیت قابل مذمت، جلالپور پیر والا میں سیلابی صورتحال تشویشناک: رانا محمد قاسم نون

Federel Minister visit flood area Chenab

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
اگست 30, 2025
in خبریں
A A
0
مودی سرکار کی آبی جارحیت قابل مذمت، جلالپور پیر والا میں سیلابی صورتحال تشویشناک: رانا محمد قاسم نون

وفاقی وزیر و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی آن کشمیر رانا محمد قاسم نون کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

وفاقی وزیر اور چیئرمین پارلیمانی کمیٹی آن کشمیر رانا محمد قاسم نون نے ہفتہ کو تحصیل جلالپور پیر والا (ملتان) میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ شہریوں سے ملاقات کی۔

رانا محمد قاسم نون نے کہا کہ مودی سرکار کی حالیہ آبی جارحیت انتہائی قابلِ مذمت ہے، جس کے نتیجے میں دریائے چناب، ستلج اور راوی میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جلالپور پیر والا ایک جانب دریائے چناب اور دوسری طرف دریائے ستلج کے درمیان گھرا ہوا ہے، جس سے صورتحال مزید تشویشناک ہو چکی ہے۔

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ رانا قاسم نون نے کہا کہ جو لوگ ابھی تک سیلاب زدہ علاقوں سے انخلا نہیں کر سکے، وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ تحصیل بھر کے تمام اسکولوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں جہاں متاثرہ خاندانوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیمیں بھی فیلڈ میں موجود ہیں جو مویشیوں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ ریلیف سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

بعدازاں رانا محمد قاسم نون نے مختلف فلڈ ریلیف کیمپس کا معائنہ کیا اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

Source: APP
ShareTweetSend
Next Post
چوک اعظم میں افسوسناک حادثہ، نوجوان مزدور جاں بحق

چوک اعظم میں افسوسناک حادثہ، نوجوان مزدور جاں بحق

Please login to join discussion

تازہ ترین

محمد کامران تھند

تحفظ ماحولیات کا پنجاب گرین سکول سرٹیفکیشن پروگرام .. تحریر: محمد کامران تھند

جنوری 4, 2026
کالم

تقدیر بے نظیر۔۔27 دسمبر .. تحریر ۔میاں شمشاد حسین سرائی

جنوری 4, 2026
ادبی تقریبات

خواجہ غلام فرید کانفرنس کے حوالے سے ایک کالم .. تحریر:پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین

جنوری 4, 2026
خبریں

ریسکیو 1122 لیہ نے مثالی کارکردگی,41,894 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس فراہم کرتے ہوئے 44,881 افراد کو سروسز فراہم کیں۔

جنوری 4, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025