لیہ: چوک اعظم ملتان روڈ پر ایک افسوسناک حادثے میں نوجوان مزدور جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت مدینہ کالونی کے رہائشی شفیق کے طور پر ہوئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق شفیق دیوار سے گرنے کے باعث شدید زخمی ہوا اور جانبر نہ ہو سکا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔
اہلِ علاقہ کے مطابق شفیق کی چند روز قبل شادی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے یہ واقعہ مزید دلخراش اور افسوسناک بن گیا۔ جاں بحق مزدور کے گھر میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔
Source:
Muhammad Kamran Thind
Via:
Rescue 1122 Layyah