اطلاع موصول ہوئی کہ اشرف المدارس کے سامنے ایک رکشے نے پیدل جا رہے شخص کو ٹکر مار دی ہے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم صرف تین منٹ میں جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شہری کے سر پر گہری چوٹ تھی اور وہ بے ہوش ہو گیا تھا۔ ریسکیورز نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مریض کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ منتقل کر دیا۔
ریسکیو ٹیم نے جب زخمی شخص کا سامان چیک کیا تو اس کے پاس 32 ہزار 100 روپے نقدی موجود تھی، جسے انتہائی ایمانداری کے ساتھ اس کے بھتیجے کے حوالے کر دیا گیا۔
یہ واقعہ ریسکیو 1122 کی فرض شناسی، پیشہ ورانہ مہارت اور ایمانداری کا زندہ ثبوت ہے، جو عوام کے اعتماد کو مزید بڑھاتا ہے۔
Source:
PRO Rescue 1122 Layyah
Via:
Wasim Hayyat